۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستان روز عاشورہ

حوزہ/ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کو مذہبی عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور آج بمطابق 10 محرم الحرام بروز (اتوار) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

یوم عاشور کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوۓ، مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب برآمد ہونیوالے مرکزی اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوۓ جس کے بعد شام غریباں برپا کی گئ۔

مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی سیمینارز اور دیگر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو موضوع قرار دیا گیا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، ماتمی جلوسوں کے روٹس پر 9 محرم الحرام کی طرح آج یوم عاشور پر بھی ڈبل سواری پر پابندی تھی جبکہ روٹس اور اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی تھی۔

ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات تھے، بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی تھی۔

10 محرم الحرام کو مرکزی جلوسوں میں شامل ہونیوالے مختلف مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد شامل ہونے کی اجازت تھی،اس کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کے منتظمین اور رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں تھے، جلوس کے راستوں میں بغیر اجازت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .