حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے، جس میں صاحبان کردار نے اپنے عمل سے ایک بدکردار حکومت کے ناپاک ارادوں کو مٹی میں ملا دیا، امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر یہ ثابت کیا کہ کامیابی کا معیار عددی برتری یا جنگی ساز و سامان کی کثرت نہیں بلکہ انسان کا حق پر ہونا ہے، عالم اسلام کو عالم استکبار کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے، مسلمانوں کی تباہی کے لئے صیہونی و نصرانی طاقتیں اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ کچھ مسلمان حکمران بھی ان دنیاوی خداؤں کی پیروی کو ہی اپنی کامیابی اور اقتدار کی بقاء کا ضامن سمجھتے ہیں، عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ استعماریت و استکباریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کئے جا سکتے ہیں، جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا ہُنر سکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جو شخصیات اسلام دین محمدی (ص) کی حقیقی شناخت کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہ یزیدی پیروکار ہیں، جب تک اس دنیا میں حسینی موجود ہیں، ایسے مذموم کردار اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امام عالی مقام کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے اتحاد کا مرکز ہے، شیعہ سنی مکاتب فکر کو ایک دوسرے کا بازو بننے کے لئے مشترکات پر باہم ہونا ہوگا، جو قوتیں ہمیں اختلافات میں الجھانا چاہتی ہیں، ان کا ایجنڈا اسلام دشمن قوتوں کو کامیاب کرنا ہے۔

حوزہ/ عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کرلے کہ استعماریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کئے جاسکتے ہیں، جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا ہُنر سکھاتے ہیں۔
-
حضرت امام حسین ( ع ) کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کل اپنی گورنمنٹ تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے ادارہ منہاج الحسینؑ میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور تمام امور کا…
-
یزید سے وفا اور اہلبیت اطہار سے جفا کرنیوالے روز محشر رسوا ہونگے، ڈاکٹر طاہرالقادری
حوزہ/ ایمان کا تقاضا ہے کہ امام عالیٰ مقام، اہلبیت رسول ﷺ کیساتھ محبت اور مودت رکھی جائے اور انکے ساتھ بغض رکھنے والوں کے ساتھ بغض رکھا جائے۔
-
پاک ایران تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان
حوزه/پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
تحریک کربلا آج کے یزید کو پہچاننے اور اس کے خلاف قیام کا درس دیتی ہے، اعجاز ہاشمی
حوزہ/ کربلا اسلام کے مطابق عزت سے جینے کا سلیقہ بتاتی ہے، آج کے یزیدی ٹرمپ، نیتن یاہو جیسے لوگوں کے خلاف حسینی جذبے سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
-
تاسوعائے حسینی کے موقع پر عالم اسلام سوگوار و عزادار
حوزه/پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی کی عزاداری پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دنیا کے لاکھوں عقیدت مند شہدائے…
-
پاکستان، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس
حوزہ/ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکی آل و اصحاب کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت…
-
سندھ بھر میں یوم عاشور پر 40 سے زائد مقامات پہ حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد
حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے یوم عاشور کو سندھ بھر میں40 سے زائد مقامات پہ پیام حسینی جلوس اور…
-
پاکستان میں یوم عاشور پورے عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کو مذہبی عقیدت و احترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
-
ہند و پاک میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ/ پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی…
-
مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاء کرام و ائمہ اطہار ؑ کا شیوہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روز عاشورا کے پیغام میں کہا: باطل قوتوں کے خلاف نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین ؑکا…
-
سندھ میں روز عاشور، مولا حسین ( ع ) کے نام پر اپنے خون کا عطیہ
حوزہ/ کیمپ میں علماء کرام، اہلِ سنت برادران سمیت کثیر تعداد میں حسینی عزاداروں نے تھیلسیمیا پیشنٹ بچوں کے لیے فی سبیل اللہ مولا حسین ء کے نام پر اپنے خون…
آپ کا تبصرہ