حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک اور کربلا کا واقعہ انسانیت ، بیدار اور خوداریت کا درس دیتا ہے، اس پیغام کو رسومات کا شکار کر دینا قربانی سے نا انصافی کی مصداق ہوگی، فکر امام حسین علیہ السلام اور کربلا شناسی کے لیئے ضروری ہے کہ اس تحریک کے حقیقی مقصد کو سمجھیں اور اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیئے منظم اور مفید پروگرامات کا انعقاد ہو، محرم الحرام میں ہر انسان کے دل میں کربلا کا درد تازہ ہوجاتا ہے اور قربانی و ایثار کا جذبہ پیدار ہوتا ہے، جب کہ تمام مکاتب فکر امام حسین علیہ السلام اور خاندان رسالت صہ کے غم میں شریک ہونے کے لئے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مگر ضرورت ہے کہ اربعین کے موقع پہ نجف تا کربلا ہونے والے جلوس کے طرز پہ دنیا بھر میں جلوس ہوں جس میں کوئی رنگ و نسل، مذھب، کی بندش نہ ہو اور تمام لوگ یکجا ہوکر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کریں۔
اس سلسلے میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مثالی عزاداری بنام پیام حسینی جلوس کو سندھ میں متعارف کروایا ہے جو کہ اربعین حسینی نجف تا کربلا کے جلوس کی طرز کا ہے۔ جس میں تمام شریک افراد پرچم عباس لیئے، لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے جلوس میں مقررہ منزل کی جانب روان دواں ہوتے ہیں، اس عزاداری کو اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شیعہ و سنی مکتب سمیت ھندوں، عیسائی، سکھ، کولھی مذاھب کے افراد بھی با آسانی شرکت کرتے ہیں جب کہ جلوس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی نہ ئی ثقافت روکاوٹ بنتی ہیں، اس سال اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ کے 40سے زائد شہروں میں مثالی عزاداری کے جلوس نکالے جائیں گے، عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے، اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے تھلسمیا کے مریض بچوں اور ضرورت مند انسانوں کو خون کا عطیہ کرنے کے لیئے حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پہ مرکزی سیکریٹری شعبہ عزاداری و تبلیغ سید خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ذریعے انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے قمہ زنی کو ختم کرکے خون کو عطیہ کرنے کی تحریک کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں ایثار و قربانی کا جوش پیدا ہوتا ہے۔

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے یوم عاشور کو سندھ بھر میں40 سے زائد مقامات پہ پیام حسینی جلوس اور حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپس کا انعقاد کرے گی۔
-
ہند و پاک میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ/ پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی…
-
تاسوعائے حسینی کے موقع پر عالم اسلام سوگوار و عزادار
حوزه/پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی کی عزاداری پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دنیا کے لاکھوں عقیدت مند شہدائے…
-
عزاداری و جلوس عزاء نے یزیدیت کو بے نقاب کر رکھا ہے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی مقدس صدائیں اور مولا غازی عباس کے پوری دنیا میں لہراتے ہوئے مقدس علم نے اس چہرے کو اتنا بے نقاب کر دیا ہے کہ…
-
ملت جعفریہ اپنے مسلمہ عقائد سے نہ کبھی دستبردار ہوئی ہے نہ ہو گی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ جو لوگ ٹوئیٹر اور سوشل میڈیا پر سر عام ایک مسلک کو کافر کہہ رہے ہیں انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
بہار؛ خرم آباد کے شیعہ جوانوں کا بلڈ ڈونیش
حوزہ/ موضع خرم آباد روھتاس کے شیعہ جوانوں نے انسانی ھمدردی کے تحت بلڈ دونیش کیا۔
-
علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت
حوزہ/ ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے سے متعلق اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان کی داخلی وحدت اور…
-
ملت جعفریہ پاکستان کا واضح اعلان، عقائد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
حوزہ/ ہم اپنے مراجعین عظام کے فتووں کے مطابق اپنے اہلسنت برادران کے مقدسات جو کہ مشخص ہیں ان کی توہین کو حرام سمجھتے ہیں اور ایسے فعل کی شدید مذمت کرتے…
-
حضرت امام حسین ( ع ) کا نام ہر دل و روح میں بسا ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے کل اپنی گورنمنٹ تحریک انصاف پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے ادارہ منہاج الحسینؑ میں مجلس عزاء میں شرکت کی اور تمام امور کا…
-
پیغمبر اکرم(ص) نے حدیث ثقلین سے امت کو زندگی کا لائحہ عمل دیدیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ کربلا کے واقعہ میں بہت سبق ہے، جب حر کا لشکر حضرت امام حسین علیہ السلام سے آ ملا تو وہ پیاس سے بدحال تھا، حتیٰ کہ بعض سپاہی پانی پینے کی بھی سکت…
-
شہدائے کربلا کو یاد کرنا فقط ثواب ہی نہیں بلکہ درس سیرت و کردار سازی کی بنیاد بھی ہے، مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ شہدای کربلا کا کردار ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، انکے کردار سے ہمیں درس حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ اس انقلاب اور طوفان کو دل میں پیدا…
-
کشمیر اور پنجاب میں حسینی عزاداروں پر تشدد قابل مذمت، علامہ قاضی نیاز نقوی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حیرت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عزاداری کو چند شرپسند عناصر کو خوش کرنے کیلئے مشکل بنایا جا رہا…
-
کربلا کسی شخصی جنگ کا نام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کرلے کہ استعماریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کئے جاسکتے ہیں، جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی…
-
اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان…
-
ایسا پاکستانی زائر جو کتابیں وقف اور عطیہ کرنے کا سفیر بن گیا
حوزہ/ محمد پاکستانی جو کہ خود بھی کتابیں وقف اور عطیہ کرتے ہيں اور بہت سارے پاکستانیوں کو بھی حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے لئے کتب…
-
یزید سے وفا اور اہلبیت اطہار سے جفا کرنیوالے روز محشر رسوا ہونگے، ڈاکٹر طاہرالقادری
حوزہ/ ایمان کا تقاضا ہے کہ امام عالیٰ مقام، اہلبیت رسول ﷺ کیساتھ محبت اور مودت رکھی جائے اور انکے ساتھ بغض رکھنے والوں کے ساتھ بغض رکھا جائے۔
آپ کا تبصرہ