۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خرم اباد کے شیعہ جوانوں کا بلڈ ڈونیش 

حوزہ/ موضع خرم آباد روھتاس کے شیعہ جوانوں نے انسانی ھمدردی کے تحت بلڈ دونیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، موضع خرم آباد روھتاس بہار کے شیعہ نوجوانوں نے خون کی قلت کے زمانے میں ٹاٹا ہاسپیٹل بنارس میں خون عطیہ کے پروگرام میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا۔

خون عطیہ پروگرام میں شرکت کرنے والے خرم اباد کے ایک جوان نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت یادگار کربلا امام پنجم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام ، شہید مظلوم کوفہ حضرت مسلم ابن عقیل سلام اللہ علیہما اور قربانی حضرت اسماعیل و ایثار حضرت ابراہیم علیہما السلام کی یاد میں ہم جوانوں نے بلڈ دونیشن کا اقدام کیا ہے۔

انہوں کہا کہ یادگار قربانی حضرت اسماعیل فقط یہی نہیں کہ ہم عید الاضحی کے روز حیوانوں کی قربانی کریں بلکہ حقیقی قربانی یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کی قربانی کرے اور خدا کی راہ میں اس کے بندوں کی حیات کا سامان فراھم کرے۔

ان جوانوں نے تاکید کی کہ امام حسین علیہ السلام کے نام پر گلیوں اور سڑکوں پر خون بہا دینا اقداروں کا حامل ہے مگر ان کے نام پر انسانی حیات کے سامان فراہم کرنا اور خون بہانے کے بجائے ہدیہ کرکے کسی انسان کی زندگی بچانے کے سامان فراہم کرنا کہیں زیادہ اہمیت کا حمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہندوستان کورونا وائرس کی سنگین مہاماری سے روبرو ہے ان حالات میں موضع خرم اباد کے شیعہ جوان کا یہ قدم انسانی حیات کی بقا اور حفاظت میں نہایت ہی موثر ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .