اتوار 28 اگست 2022 - 13:21
اچلپور مہاراشٹرا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام

حوزہ/ اچلپور ضلع امراوتی مہاراشٹرہ میں بھی امام بارگاہ ضریح اقدس عطیہ خون کے کیمپ کا حسینی عز اداروں نے اہتمام کیا جس میں 69 یونٹ خون بلڈ بینک میں جمع کروایا گیا جس میں شیعہ، سنی اور ہندو خواتین اور مردوں نے شرکت کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتہ کے دن عالمی بلڈ ڈونیشن بنام امام حسین علیہ السلام کی مہم دنیا کے تمام ممالک میں چلائی گئی جسکا مقصد ضرورت مند لوگوں کو با آسانی خون فراہم کرنا تھا، لہذا اسی مقصد کے تحت اچلپور ضلع امراوتی مہاراشٹرہ میں بھی امام بارگاہ ضریح اقدس عطیہ خون کے کیمپ کا حسینی عز اداروں نے اہتمام کیا جس میں 69 یونٹ خون بلڈ بینک میں جمع کروایا گیا جس میں شیعہ، سنی اور ہندو خواتین اور مردوں نے شرکت کیا ۔

مولانا سید محمد عباس نقوی نے کہا کہ انسان کا خون ہی انسان کے کام آتا ہے، امام حسین علیہ السلام نے 1400 سال پہلے انسانیت کو زندہ رکھنے کے لئے اپنی قربانی کربلا کے میدان میں پیش کی، لہذا شہر اچلپور کے عقیدت مندوں نے خون کا عطیہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرکے انسانیت کا ثبوت دیا۔

مولانا سید محمد عباس نقوی نے کہا امام حسین علیہ السلام نے ہمیں انسانیت کا پیغام دیا ہے، خون کے عطیہ میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہیے، خون ہر انسان کا ایک جیسا ہوتا ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .