۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہندو

حوزہ/ حال ہی میں امریکہ کے نیوجرسی میں 60 ہندو تنظیموں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں امریکہ کے نیو جرسی میں ٹینیک ڈیموکریٹک میونسپل کمیٹی (ٹی ڈی ایم سی) کے رہنما کی قیادت میں ہندو تنظیموں کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔

اس قرارداد میں وشو ہندو پریشد، سیوا انٹرنیشنل اور ہندو سویم سیوک سنگھ سمیت 60 تنظیموں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹی ڈی ایم ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ پارٹی ہے۔ ٹینیک ڈیموکریٹک میونسپل کمیٹی (ٹی ڈی ایم سی) کی قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں ہندوستان اور امریکہ میں اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہیں۔ دو ڈیموکریٹک قانون سازوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ میں کام کرنے والی ہندو تنظیموں کی فنڈنگ کی تحقیقات کریں۔

امریکہ میں پچھلے دو مہینوں میں ہونے والے واقعات کے لیے ہندو مخالف لوگوں نے ان تنظیموں کو نشانہ بنایا تھا۔ دراصل ہندوستانی یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں کئی مقامات پر پریڈ میں بلڈوزر کو کامیابیوں کی علامت قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

کئی امریکی تنظیموں نے اسے تقسیم اور نفرت کی علامت قرار دے کر تنقید شروع کر دی۔ اس کے بعد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے سادھوی رتمبھارا کے امریکہ میں ہونے والے پروگرام کی مخالفت شروع کر دی، جس کی وجہ سے پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔

اس قرارداد کی منظوری کے بعد امریکہ کی کئی ریاستوں میں 60 سے زائد ہندو تنظیمیں ڈیموکریٹک حکومت کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔ امریکہ کی ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس قرارداد میں ہندو تنظیموں کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض باتیں کی گئی ہیں، جبکہ اس تحریک کو پیش کرتے ہوئے ہمیں اپنی بات کہنے کا موقع نہیں دیا گیا، قرارداد یک طرفہ نظریہ پر منظور کی گئی جو اخلاقی طور پر غلط ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .