۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
1

حوزہ/ ہلدوانی میں ایک مدرسہ اور مسجد پر کی گئی کارروائی کے بعد ہونے والے تشدد میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، حفاظت کے پیش نظر پورے شہر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا، انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں بن بھولپورہ میں ایک مدرسے اور مسجد پر انتظامیہ کی کارروائی کے بعد پھوٹ پڑے تشدد میں 4 افراد ہلاک جبکہ 250 سے زیادہ زخمی ہو گئے، این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہلدوانی میں تشدد کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے، انہوں نے پرنسپل سکریٹری، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پولیس اور محکمہ انٹیلی جنس کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

پولیس کے مطابق بن بھولپورہ میں احتجاج کر رہے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے، ایس ایس پی اور ڈی ایم سمیت ضلع کے سینئر افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پورے علاقے میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بن بھولپورہ تھانے کے قریب ملک کے باغ میں جمعرات کو ایک مدرسے اور مسجد کو منہدم کرنے پر ہنگامہ ہوا، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ٹیم جے سی بی کے ساتھ کارروائی کرنے پہنچی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .