۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
افزایش تدابیر امنیتی به دلیل هشدار حمله تروریستی به مساجد پاراگوئه

حوزہ/ جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کے شہر سیوداد ڈیل ایسٹ کی پولیس نے مسلمانوں کو بتایا کہ اس شہر کی مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، یہ شہر ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عربوں اور مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی امریکی ملک پیراگوئے کے شہر سیوداد ڈیل ایسٹ کی پولیس نے مسلمانوں کو بتایا کہ اس شہر کی مساجد اور عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، یہ شہر ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عربوں اور مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اس دہشت گردانہ حملے کی دھمکی کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پیراگوئے کی نیشنل پولیس نے کہا: ارجنٹائن اور برازیل کے سیکورٹی حکام کی جانب سے ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں دھمکی موصول ہوئی ہے، یہ دھمکی پیراگوئے میں عبادت گاہوں اور مساجد کے سلسلے میں تھی جو ایک نامعلوم شخص انجام دینے والا ہے، اب تک موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق اس ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی اطالوی نسل کے ایک یورپی شخص نے کی ہے۔

پیراگوئے کی انٹیلی جنس سروس نے اس خطرے سے نمٹا ہے سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرکے، لوگوں کی نگرانی اور زیادہ ٹریفک والے مقامات جیسے سلویو پیٹروسی ایئرپورٹ، آسونس کے علاقے اور سیوڈاڈ ڈیل ایسٹ میں لوگوں کو کنٹرول کیا ہے۔

پیراگوئے کی انٹیلی جنس سروس نے اس احتمالی حملوں سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے زیادہ ٹریفک والے علاقوں جیسے سلویو پیٹروسی ایئرپورٹ، آسونس کے علاقے اور سیوداد ڈیل ایسٹ میں لوگوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

آلٹو پرانا کے پولیس چیف جنرل بلاس ویرا نے کہا:چونکہ اس علاقے میں کوئی اور عبادت گاہیں نہیں ہیں اس لیے سیوداد ڈیل ایسٹ میں صرف تین موجودہ مساجد کو محفوظ سیکوریٹی فراہم کی جا رہی ہے اور سرحدی راستوں پر حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیوڈاڈ ڈیل ایسٹ کے مرکز میں واقع مسجد خلفائے راشدین اپنی پرکشش ساخت کی وجہ سے ایک سیاحتی مقام سمجھا جاتا ہے ، اوردو دیگر مساجد بھی عمارتوں اور تجارتی مراکز کے درمیان واقع ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .