حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بروز جمعہ اسلامی-ترک امور دینی یونین (DITIB) کے بیان کے مطابق جرمنی میں دو مساجد کو دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک خط ڈورٹمنڈ شہر کی ایک مسجد کو بھیجا گیا ہے جو DITIB کے زیر انتظام ہے جبکہ دوسرا خط ڈسلڈورف کے قریب ایک مراکشی اسلامی مسجد کو بھیجا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو پیش آنے والے دونوں واقعات پولیس کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی DITIB کی کچھ مساجد کو ای میل کے ذریعے بم دھمکی موصول ہونے کے بعد خالی کرایا گیا تھا تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا اور چند گھنٹوں بعد معمول کی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا لیکن اس کے نتیجہ میں جمعہ کی نماز جو عام طور پر دوپہر 1 بجے کے قریب ادا کی جاتی ہے، منسوخ کر دی گئی۔
آپ کا تبصرہ