۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
 استقرار گشت پلیس تورنتو در مساجد پس از پیام‌های تهدیدآمیز

حوزہ/ ٹورنٹو کی ایک مسجد میں دھمکی آمیز پیغام نے خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور ٹورنٹو پولیس نے مساجد میں گشت بڑھا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مسجد میں دھمکی آمیز اور تشویشناک پیغام موصول ہونے کے بعد ٹورنٹو پولیس نے کہا ہے کہ وہ مساجد میں گشت کے دورانیے کو بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک مسجد میں مسلمانوں کو پیغام موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ ٹورنٹو کی پولیس یہ دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والوں کا سراغ لگا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

ٹورنٹوپولیس کے ترجمان الکس بی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ان دھمکی آمیز پیغامات ملنے کے متعلق بتایا ہے۔ ہم اس کے متعلق تحقیقات میں مصروف ہیں۔ میری لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے محلوں، گلی کوچوں اور اجتماعات میں ہوشیار رہیں اور اگر کسی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔

یاد رہے کہ ان دھمکی آمیز پیغامات پر کینیڈا کے سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ٹورنٹوکے میئر اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

کینیڈا کی مسلم سوسائٹی کے رکن مصطفیٰ فاروق نے کہا ہے: اب کافی ہو گیا ہے اور اس کے بعد یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے۔  انہوں نےکہا کہ ہم سب مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دی گئی اور حکام اب کس چیز کے منتظر ہیں کہ اس کے خلاف کوئی اقدام کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .