حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملایشیاء کی ایک قدیم اور اہم مسجد جو سوبانگ جایا شہر کے ائیرپورٹ میں واقع ہے سلانگور حکام کی ہدایت پر بند کردی گیی ہے۔اس مسجد میں مقیم ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا جسکے بعد اس مسجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ مسجد کے علاوہ ملایشیا کے چند دیگر مساجد بھی اہم تجارتی مراکز میں بند کی گئی ہیں۔گذشتہ ہفتوں سے سینکڑوں نئے کیسز سامنے آیا ہے اور لگتا ہے کہ دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جمعہ کو ایک دن میں ریکارڈ چھ افراد کورونا کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد ۱۵۲ تک جاپہنچی ہے۔
آپ کا تبصرہ