حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سپریم کورٹ میں حجاب تنازعہ پر منگل کے روز ہوئی سماعت میں کرناٹک حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اپنی دلیلوں کے ذریعہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے، اس لیے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انھوں نے سپریم کورٹ سے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’کرناٹک حکومت نے ڈسپلن کے مدنظر تعلیمی اداروں کو ڈریس کوڈ نافذ کرنے کو کہا ہے۔ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ ایران سمیت کئی اسلامی ممالک میں خواتین حجاب کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ قرآن میں حجاب کا ذکر ہونے بھر سے وہ اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہو جاتا۔‘‘
کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں آٹھویں دن ہو رہی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے کرناٹک حکومت کے اس حکم کو پیش کیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سبھی طلبا و طالبات ڈریس (مقررہ لباس) پہنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سرکلر مذہبی نہیں ہے، بلکہ وردی سبھی مذاہب کے طلبا کے ذریعہ استعمال کیا جانا چاہیے۔ تشار مہتا نے ساتھ ہی کہا کہ 2021 تک سبھی طلبا آرام سے ڈریس کوڈ پر عمل کر رہے تھے، لیکن سوشل میڈیا پر پی ایف آئی نے مہم چلا کر لوگوں کو اس کے لیے اکسایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کئی مسلم لڑکیاں حجاب پہننے لگیں۔ جواب میں ہندو طلبا بھگوا گمچھا پہننے لگے۔‘‘
سپریم کورٹ نے بدھ یعنی کل پھر اس معاملے پر سماعت جاری رکھے جانے کی بات کہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی سپریم کورٹ حجاب تنازعہ پر کوئی فیصلہ صادر کر سکتا ہے۔ حالانکہ اسے بڑی بنچ کے حوالے کیے جانے کے اشارے بھی سماعت کے دوران ملے ہیں۔ اگر یہ معاملہ بڑی بنچ کے حوالے کیا جاتا ہے تو فیصلے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے مارچ میں حجاب تنازعہ پر اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حجاب پہننا لازمی مذہبی رسم کا حصہ نہیں ہے۔ عدالت نے اڈوپی کے گورنمنٹ پری-یونیورسٹی گرلس کالج کی مسلم طالبات کے ایک طبقہ کے ذریعہ کلاس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت مانگنے والی عرضیوں کو خارج کر دیا تھا۔ اسی فیصلے کے خلاف کئی لوگ اور تنظیمیں سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔

ہندوستان میں حجاب تنازعہ: ’قرآن میں حجاب کا ذکر بھر ہونے سے وہ اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہو جاتا‘، سپریم کورٹ میں حکومت کی دلیل
حوزہ/ کرناٹک حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ 2021 تک سبھی طلبا آرام سے ڈریس کوڈ پر عمل کر رہے تھے، لیکن سوشل میڈیا پر پی ایف آئی نے مہم چلا کر لوگوں کو اس کے لیے اکسایا ہے۔
-
کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا؛
اسلام میں حجاب پہننا ضروری نہیں ہے، اس لیے اسکول اور کالجز میں حجاب پر عائد پابندی جائز ہے
حوزہ/ عدالت نے کہا کہ حجاب اسلام کے مذہبی عمل کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ طلباء اسکول یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتے۔ اسکول یونیفارم سسٹم کو برقرار رکھنے…
-
ہندوستان میں بھگوا دہشت گردوں کے ظلم کا سلسلہ جاری، ایک اور مسلم نوجوان شکار
حوزہ/ ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں 14 جون کو موبائل فون چوری کے شبہ میں ایک 28 سالہ شخص ساحل خان کو مبینہ طور پر درخت سے باندھ کر پیٹا…
-
ہندوستان؛ حجاب معاملہ پر سماعت کے لئے تاریخ دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
حوزہ/ ہندوستان میں جاری حجاب معاملہ پر خصوصی تاریخ دینے سے سپریم کورٹ کا انکار، کہا- ’معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں‘۔
-
راجستھان میں مسلم نوجوان بھگوا دہشتگردی کا شکار، تلواروں، لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ
حوزہ/ ہندوستانی ریاست راجستھان کے ضلع بھلواڑہ میں ایک 32 سالہ مسلمان شخص پر بھگوا دہشت گردوں نے تلواروں، لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور اسے…
-
ہندوستان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پھیلنے والی نفرت سے برطانیہ بھی متاثر
حوزہ/ ہندوستان میں ہندو بنیاد پرست تنظیموں کی طرف سے پھیلائی جا رہی نفرت اب ملک کی سرحدوں سے باہر دنیا کے دوسرے ممالک کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے 15 مارچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی اسکولوں…
-
ہندوستان میں جامع مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ، مولانا کا گلا کاٹ کر قتل
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے قصبہ نوح میں پیر کے روز فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان، بھگوا دہشت گردوں نے گڑگاؤں شہر کے سیکٹر 57 میں ایک مسجد پر حملہ کر…
-
کرناٹک میں مسلم طالبات کے لیے خصوصی کالج قائم کرنے کی تجویز پر تنازعہ
حوزہ/ کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین مولانا شفیع سعدی نے کہا کہ خصوصی کالجوں کی تجویز بورڈ نے دی تھی اور یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب بڑی تعداد میں مسلم لڑکیوں…
-
ہندوستان؛ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد 17 ہزار طالبات نے اسکول کیا ترک
حوزہ/ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق سُپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں درخواست گزاروں میں سے ایک کے وکیل نے دلیل دی کہ طالبات کو حجاب…
-
مشہد مقدس میں موکب امام حسین (ع) پر شرپسندوں کا حملہ، ایک شہید
حوزہ/ مشہد مقدس کے سوشل ورکر رسول دوست محمدی کو گزشتہ شب موکب امام حسین علیہ السلام پر شرپسندوں کے حملہ کے دوران سینے پر چاقو سے وار کر کے شہید کر دیا…
-
امریکہ میں ۶۰ ہندو تنظیموں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام
حوزہ/ حال ہی میں امریکہ کے نیوجرسی میں 60 ہندو تنظیموں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام ہے۔
-
کرناٹک ہائی کورٹ کا حجاب کے خلاف فیصلہ انسانی، اخلاقی، الہی اور قرآنی احکام سے متصادم: مولانا ذاکر جعفری
حوزہ/ کرناٹک ہائي کورٹ کا فیصلہ در حقیقت اسلامی اور قرآنی احکام پر حملہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بنیادی آئين پر بھی مہلک حملہ ہے۔ کرناٹک ہائي کورٹ کا فیصلہ…
-
کرناٹک کی مسجد میں پوجا کرنے والے ۹ افراد کے خلاف مقدمہ درج
حوزہ/ کرناٹک کے شہر بیدر پولیس نے دسہرہ کے دوران محمود گاؤں میں واقع مسجد مدرسہ میں داخل ہوکر پوجا کرنے کے الزام میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
-
ہندو مسلم بھائی چارے کی عظیم مثال، ہندو نے مسلم اور مسلم نے ہندو کو گردے دے کر جان بچائی
حوزہ/ میرٹھ کے ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کی گئی۔ ایک دوسرے کی جان بچانے کے لیے دونوں خاندانوں کے لوگ اپنا مذہب…
-
متحدہ عرب امارات میں ہندوؤں کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح
حوزہ/ دبئی میں ہندوؤں کی پہلی عبادت گاہ کے افتتاح پر لوگوں کے مختلف مثبت اور منفی ردعمل سامنے آئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ