۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اقوام متحدہ میں چین کا نمائندہ

حوزہ/ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کے مشیر نے کہا کہ کوریا میں پائی جانے والی بدامنی کی بڑی وجہ امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کے مشیر نے کہا کہ کوریا میں پائی جانے والی بدامنی کی بڑی وجہ امریکہ ہے۔

ژینگ شوانگ نے جزیرہ نما کوریا میں امریکی فوجی اتحاد کی مضبوطی کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن مذاکرات سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ چین کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے تحفظات کو غور سے سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی جزیرہ نما کوریا کے بحران کے حل کے لیے بامعنی کردار ادا کرنا چاہیے۔ ژینگ شوانگ کے مطابق شمالی کوریا کے خلاف زیادہ دباؤ کی پالیسی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے خلاف 2006 سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب اس نے اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا تھا۔ امریکہ اور مغرب کے شدید دباؤ کے باوجود شمالی کوریا اپنی فوجی طاقت بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک پیونگ یانگ کی حکومت کو گرانے کے لیے امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں جاری رہیں گی وہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا میزائل اور جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .