۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مولانا ابن عباس نقوی

حوزہ/ شہر علم وادب میں شیعہ شاہی جامع مسجد تحسین لکھنؤ میں حجۃ الاسلام مولانا سید ابن عباس نقوی کا تہذیب نفس موضوع پر خطبہ نماز عید الفطر میں خطاب

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/اتر پردیش کی راجدھانی،شہر علم وادب میں شیعہ شاہی جامع مسجد تحسین لکھنؤ میں حجۃ الاسلام مولانا سید ابن عباس نقوی نے خطبہ نماز عید الفطر میں تہذیب نفس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کے ارشاد کے مطابق دشمن سے جنگ کرنا چھوٹا جہاد ہے۔ جب آپ سے پوچھا گیا کہ بڑا جہاد کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ اپنے نفس سے جہاد کرنا جہاد اکبر ہے۔

مولانا ابن عباس نقوی نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ انسان کو ایک ایسا موقع فراہم کرتا ہے جس میں وہ اپنی دنیاوی خواہشات پر قابو کرسکے اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا عادی بنا سکے۔

مولانا ابن عباس نقوی نے آخر میں کہا کہ عام دنوں میں انسان کو دو دشمنوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، ایک شیطان اور دوسرا اس کا نفس، لیکن اس رمضان المبارک کے مہینے میں شیطان کو قید کرکے اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنے نفس کی تربیت کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .