۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
تجلیل مبلغین

حوزه/ 3 شوال المکرم بروز پیر؛ حوزه علمیه المہدی کراچی پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی جانب سے رمضان المبارک میں صوبۂ سندھ اور کراچی شہر میں تبلیغی فرائض سرانجام دینے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب، حوزه علمیه المہدی میں منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 شوال المکرم بروز پیر؛ حوزه علمیه المہدی کراچی پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی جانب سے رمضان المبارک میں صوبۂ سندھ اور کراچی شہر میں تبلیغی فرائض سرانجام دینے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب، حوزه علمیه المہدی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض، حجت الاسلام والمسلمین شیخ نیاز اسدی نے انجام دیئے، جبکہ قرآن مجید کی تلاوت کا شرف سید موسوی شاہ نے حاصل کیا۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران سے آئے ہوئے مبلغین میں سے حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین، حجت الاسلام شیخ مصطفیٰ حلیمی، حجت الاسلام شیخ محمد علی شریفی، حجت الاسلام شیخ جعفر صادقی اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر حجت الاسلام شیخ محمد حسین حیدری نے اظہار خیال کیا۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مبلغین نے تبلیغی سلسلے میں استاد العلماء حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبۂ سندھ کے اندر شیخ صاحب کی کوششوں سے کئی مساجد آباد ہیں اور ایک بڑی تعداد میں مبلغین تبلیغی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اظہار خیال کرنے والے علماء نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے مبلغین کی جانب سے رمضان المبارک میں انجام پانے والی خدمات سے متعلق استاد محترم شیخ غلام محمد سلیم کو آگاہ کیا۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مبلغین کے اجتماع سے خطاب میں، حوزه علمیه المہدی کراچی پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ سلیم نے تبلیغ کی ضرورت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے حوزه علمیه قم المقدسہ سے آئے ہوئے مبلغین کی قدردانی کی۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

انہوں نے قرآنی تعلیمات کی ترویج اور دین ناب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تبلیغ کرنے والے مبلغین کی حتیٰ الامکان معنوی اور مادی مدد کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

واضح رہے کہ حوزه علمیه المہدی کراچی، پاکستان کی معروف دینی درسگاہوں میں سے ایک ہے اور اس وقت اس عظیم دینی درسگاہ میں سینکڑوں طلباء تعلیمات محمد وآل محمد علیہم السلام کے حصول میں مصروف عمل ہیں اور استاد العلماء حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کا پاکستان کے بزرگ اور معروف علمائے کرام میں شمار ہوتا ہے، جبکہ آپ کے متعدد شاگرد حوزہ ہائے علمیه قم اور نجف میں بھی زیر تعلیم ہیں۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایران سے آئے ہوئے مبلغین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین شیخ نیاز اسدی نے مبلغین کی نمائندگی کرتے ہوئے استاد شیخ غلام محمد سلیم کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ علمیه المہدی کراچی کے سربراہ کی جانب سے مبلغین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مبلغین کی خاطر خواہ تواضع کیلئے حوزہ علمیه المہدی کے سربراہ کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .