حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ شاہ آبادی گھر پر حاضر ہو کر حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کی اور مرحوم کے اہل خاننہ اور فرزندکے ساتھ گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق، اس سے قبل آیت اللہ اعرافی نے مرحوم آیت اللہ شاہ آبادی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام بھی جاری کیا تھا۔
آیت اللہ نور اللہ شاہ آبادی حوزہ علمیہ کے ایک بہترین استاد اخلاق تھے ، مرحوم نے اپنی پوری زندگی طلاب اور دین اسلام کی خدمت میں گزاری، مرحوم کی متعدد کتابیں تصنیف کیں اورطلاب کی تربیت کرتے ہوئے 93 سال کی عمر میں رمضان المبارک 1444 کی 29 تاریخ کو فجر کے وقت انتقال کر گئے، ان کا جسد خاکی حضرت معصومہ (س) کے روضہ مبارک میں سپرد خاک کیا گیا۔