حوزہ نیوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ قم کے بزرگ، ماہر، اور ممتاز استاد سید رسول موسوی تہرانی تعلیم و تربیت، تدریس اور تبلیغ دین کی راہ میں پوری عمر خدمت کرنے کے بعد آج دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔
مرحوم استاد موسوی تہرانی کی تشییع جنازہ کل بروز جمعرات، قم المقدسہ میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا تک منعقد ہوگی، ضریح کے اطراف طواف کے بعد باغ بہشت میں تدفین عمل ہوگی، نیز نماز مغربین کے بعد مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام میں ہی مرحوم کی مجلس ترحیم منعقد ہوگی۔