۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتابخانہ حرم

حوزہ/ مرحوم سید محمد طباطبائی کے بچوں نے2,756 جلدیں، کرگل ہندوستان سے مرحوم حجۃ الاسلام سیدیوسف حسینی کے اہل خانہ نے کافی تعداد میں کتابیں عطیہ کیا، ان کے علاوہ بھی کافی تعداد میں مومنین نے حرم کے کتابخانہ کو کتابیں دی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ (س) کی لائبریری کے سربراہ محمد عباسی یزدی نے گذشتہ سال حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی لائبریری کو عطیہ کی گئی کتابوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال 13,254 کتابیں عطیہ کی گئیں جن میں سے18 مخطوطات، 23 لیتھوگراف کتابیں، فارسی زبان کے علاوہ دوسری زبانوں میں 55 جلدیں اور دیگر 1,272 جلد کتابیں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کتابیں ثقافتی اداروں، پبلشرز اور بعض اہم کتب خانوں، مرحومین کے وارثین، خواتین، مصنفین، زائرین اور حرم کے خادموں نے حرم کے کتب خانے کے لئے ہدیہ کیا ہے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کی لائبریری کے سربراہ نے ان عطیہ دہندگان کا تذکرہ کرتے ہوئے جنہوں نے کافی تعداد میں کتابیں عطیہ کیا ہے، کہا: مرحوم سید محمد طباطبائی کے بیٹوں نے2,756 جلدیں، کرگل ہندوستان سے مرحوم حجۃ الاسلام سیدیوسف حسینی کے اہل خانہ نے بھی کافی تعداد میں کتابیں عطیہ کی ہیں، ان کے علاوہ بھی کافی تعداد میں مومنین نے حرم کے کتابخانہ کو کتابیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا: حرم حضرت معصومہ (س) کی لائبریری میں موجود کتابوں کا ایک بڑا حصہ علمائے کرام اور بزرگوں، معزز ناشرین و مصنفین، محسنین اور محبین اہل بیت علیہم السلام اور زائرین نے عطیہ کیا ہے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کی لائبریری کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حرم کی لائبریری نے گزشتہ ایک سال کے دوران ثقافتی مراکز اور دیگر کتب خانوں کو بھی کتابیں عطیہ کی ہیں، کہا: حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی لائبریری نے 633 جلد کتابیں قم المقدسہ کی ایک لائبریری کو عطیہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .