حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ رویندرالیہ چار باغ میں جاری کتاب میلے میں ’ولایت پبلی کیشنز نئی دہلی‘ کا اسٹال بھی موجود ہے جس پر مذہبی ادب سے متعلق مختلف مصنفین کی کتابیں موجود ہیں ۔کتب بینی کا ذوق رکھنےوالے مسلسل ولایت پبلی کیشنز سے رابطہ کررہے ہیں ۔
’ولایت پبلی کیشنز ‘ کی کتابیں بائیس نمبر اسٹال پر موجود ہیں ۔کتابوںکی خرید پر مناسب رعایت بھی دی جارہی ہے،لہذا سبھی کتب کے شائقین سے گزارش ہے کہ ولایت پبلی کشینز کے اسٹال پر ضرور تشریف لائیں ۔یہ اسٹال ۹ مارچ کتاب میلے کے اختتام تک موجود رہے گا۔
تازہ اور اہم مطبوعات میں فکر مطہر مکمل بارہ جلدیں،امجد علی شاہ ، نہج البلاغہ اردوترجمہ علامہ مفتی جعفر حسین ؒ،عبقات الانوار اردوترجمہ پانچ جلدیں،شعرنامۂ کربلا(مجموعہ مراثی)نوجوان اور شریک حیات کا انتخاب اور دیگر کتابیں شامل ہیں ۔کتابوں کے حصول اور دیگر معلومات کے لئے 7310567270 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ