حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے کتابخانہ کے سربراہ جناب محمد عباسی یزدی نے سال 2022ء کے اکتوبر اور نومبر کے مہینے کے دوران "کتابخانۂ فاطمی" کو عطیہ کی گئی 4574 کتابوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان کتب میں سے 1 خطی نسخہ، 15 لیتھوگرافک کتابیں(چاپ سنگی) اور 4 آف سیٹ کتابیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا: کتابخانۂ فاطمی کو کتب عطیہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں سے ایک حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین محترم ہیں۔ متعدد زائرین شبستان نجمہ خاتون اور رواق معرفت میں موجود حرم مطہر کی خصوصی لائبریری سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ "کتابخانۂ فاطمی" کو عطیہ کرنے کے لیے بہت سی کتب بھی ہمراہ لاتے ہیں۔
کتابخانۂ فاطمی کے سربراہ نے مزید کہا: اکتوبر اور نومبر کے دو مہینوں کے دوران 12 زائرین نے اپنی شناخت کئے بغیر 578 جلد کتابیں اور قطع سلطانی سائز میں قرآن کریم کی ایک نفیس جلد حرم مطہر کی خصوصی لائبریری کو عطیہ کی ہے۔
انہوں نے کہا: اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں سات مصنفین نے بھی اپنی تصانیف کی 23 جلدیں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی لائبریری کو عطیہ کی ہیں۔ جن افراد نے سب سے زیادہ کتابیں عطیہ کی ہیں ان میں مرحوم کے وہ پسماندگان بھی شامل ہیں جنہوں نے متوفی شخص کی نجی لائبریری کو حرم مطہر کے کتابخانہ کے لئے عطیہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ