۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین سے متعلق خطی نسخوں پر مشتمل کتب کی نقاب کشائی

حوزہ / 31 ویں ہفتۂ کتابخوانی اور ہفتۂ لائبریرین کے موقع پر فلسطین سے متعلق مخطوطات (خطی کتب) کی نقاب کشائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی میں 31 ویں ہفتۂ کتابخوانی اور ہفتۂ لائبریرین کے موقع پر فلسطین سے متعلق مخطوطات (کتب) کی نقاب کشائی کی گئی اور ان خطی نسخوں کو حرم مطہر رضوی (ع) کے مرکزی کتابخانہ کے لیے وقف کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان خطی نسخوں کے محقق پروفیسر محمد وفادار مرادی نے حرم مطہر رضوی (ع) کے مرکزی کتابخانہ میں خطی نسخوں پر مشتمل کتب کی نقاب کشائی کی اس تقریب میں دینی منابع و مستندات پر تردیدی تحریریں لکھنے کے بارے میں وضاحت کی۔

انہوں نے کہا: سب سے پہلے امام رضا علیہ السلام نے یہودیوں کے خلاف ردیہ نویسی (تحریر تردید) کا آغاز کیا اور ان کا مشہور یہودی دانشمند رأس الجالوت کے ساتھ مناظرہ ان اہم تردیدوں میں سے ایک ہے کہ جو تاریخی شواہد کے مطابق اس یہودی دانشمند کے مسلمان ہونے کا باعث بھی بنا۔

پروفیسر وفادار مرادی نے کہا: فلسطین یا مقدس سرزمین مشرق وسطی کے علاقے میں بحیرہ روم کے جنوب مشرقی سرے پر ایک سرزمین ہے جس کا نام "فلسطیا" کے لفظ سے ماخوذ ہے۔ جو ایک قدیم قوم کا نام ہے۔ یہ سرزمین ایشیا، افریقہ اور یورپ کے تینوں براعظموں کو جوڑتی ہے اور مشرق و مغرب کے درمیان ایک ارتباط کی حیثیت رکھتی ہے۔ اتنی اہم جغرافیائی پوزیشن نے اس ملک کو دنیا کے تزویراتی اور اسٹریٹجک خطوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

فلسطین کا مرکز یروشلم شہر دنیا کے قدیم ترین مذہبی شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو "مسجد الاقصیٰ اور مسجد قُبہ الصخرہ" کے جنوب مشرق میں جدید و قدیم دو حصوں پر مشتمل ہے۔

ایران اور اسلامی دنیا کے سب سے بڑے کتب خانوں میں سے ایک کے طور پر، آستان قدس رضوی لائبریری میں فلسطین اور لبنان کے بارے میں عربی اور فارسی زبانوں میں مختلف مخطوطات اور خطی نسخے فلسطین اور لبنان کے متعلق اور یہودیوں کی رد میں موجود ہیں کہ جن میں "تورات طوماری، یہودی علماء کے مسائل کا جواب، عباس علی صائبی تربتی کی تاریخِ یہودیت، اصحابِ کہف کا قصہ اور محاربۂ حضرت علی (ع) با یہود" شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .