۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے قرآن کریم کے قدیمی قلمی نسخوں کی نمائش

حوزہ/ پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقاقتی قونصل خانے کے زیر اہتمام میں رمضان الکریم کے موقع پر قرآن مجید کے قدیم قلمی نسخوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رمضان المبارک اور حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی یوم ولادت کے موقع پر پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقاقتی قونصل خانے کے زیر اہتمام اور راولپنڈی میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ، ایران- پاکستان فارسی ریسرچ سنٹر اور راولپنڈی آرٹ کونسل کے تعاون سے رمضان الکریم کے موقع پر قرآن مجید کے قدیم قلمی نسخوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "احسان خزاعی"، روالپنڈّی آرٹ کونسل کے سربراہ "وقار احمد" اور پاکستان کے دیگر ثقافتی شخصیات نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر روالپنڈی آرٹ کونسل کے سربراہ نے قرآن مجید میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ اور فنکاروں کیلئے اس نمائش کے قیام کو کارآمد سمجھا اور ایران اور پاکستان کے مابین ثقافتی اور فنی تعاون کو فروغ دینے اور اسے وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

در این اثنا پاکستان میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد کا ہمارا مقصد قرآن مجید کا احترام، اور قرآن الکریم کے تصورات اور ثقافت کا فروغ، قرآن سے دوستی قائم کرنے کیلئے روحانی فضا پیدا کرنے سمیت لوگوں کو قرآن کے منفرد مخطوطات سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 750 سال پرانے کے ان قلمی نسخوں سے قدیم زمانے کے لوگوں اور قرآن سے قریبی تعلقات ظاہر ہوتے ہیں؛ اور قرآن کے ان نفیس نسخوں کو دیکھ کر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ روحانیت اور فن ایک ساتھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ منعقدہ اس نمائش میں قرآن الکریم کے 41 قدیم مخطوطات کو منظرعام پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .