۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آشیانہ ولایت

حوزہ/ حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں ’’آشیانہ ولایت‘‘ کے عنوان سے فن او رآرٹ کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ مصطفیٰ فیضی نے فن اور آرٹ کی اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ حرم امام رضا علیہ السلام محبان و عاشقان اہلبیت (ع) کے دلوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا مرکز ہے؛ کہا کہ حرم امام رضا(ع) میں سالانہ تین کروڑ ایرانی اور غیرملکی زائرین زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اہلبیت (ع) کے چاہنے والوں کی بہترین انداز میں خدمت کریں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حرم امام رضا(ع) کاادارہ غیرملکی زائرین؛ جنوبی و مغربی ایشیائی ملکوں اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے آنے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے ،کہا کہ یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور عشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے اس ادارہ کی انتظامیہ کے تعاون سے ’’عش الولایہ‘‘(آشیانہ ولایت) کے عنوان سے فن و ثقافت اور آرٹ سے متعلق نمائش کا افتتاح کیا گیا جس کا ہدف و مقصد اہلبیت(ع) کے فضائل کو فن ، آرٹ اور تصویر میں بیان کرنا ہے ۔

فن اور مذہبی قالب میں دینی مفاہیم کو پیش کرنا

حرم امام رضا(ع)کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں دنیا بھر سے اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کے تخلیق کردہ فن اور آرٹ کے نفیس و قیمتی فن پارے موجود ہیں کہا کہ ان فنکاروں نے اہل بیت کی محبت میں اپنی زندگی وقف کر دی اور یہ فن پارےان کی طویل مدت محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہيں

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے جو فن پارے اس نمائش میں رکھے گئے ہیں ان سے ان کی اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت کا پتہ چلتا ہے اور نمائش میں موجود تمام فن پارے آیات و روایات کی روشنی میں کسی عظیم واقعہ کے عکاس ہیں اوراسی طرح ہر فن پارہ اپنے مخاطبین کو مسلمانوں اور شیعوں کی حقانیت و صداقت کا پیغام دے رہا ہے ۔

حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگرچہ دور حاضر میں دیانت،اخلاقیات اور انسانی حدود تباہ ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی ایران،عراق اور شام میں واقع مقدس مقامات کی برکت سے اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں میں انسانیت،اخلاقیات اورکرامت انسانی پائی جاتی ہے ،اس بنا پر ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ فن،کمونیکیشن،مذہب و مکتب اور اخلاقیات سب کے سب مل کر دین کے لئے مؤثر اور فائدہ مند ثابت ہوں گے اوراس سے کلام معصوم(ع) کی دوسروں کی کلام پربرتری اور خوبصورتی و اچھائی کو فروغ ملے گا۔

امام رضا(ع) کا روضہ منورہ ؛ایرانی اور اسلامی فنون کا مرکز ہے

اس تقریب کے دوسرے حصے میں حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیر ایرانی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے حرم امام رضا علیہ السلام میں پائے جانے والے اسلامی اور ایران فنون کے تاریخچہ کا ذکر کرتے ہوئے اس نورانی و ملکوتی بارگاہ کو فن و آرٹ کے میدان میں تمام اسلامی مقدس مقامات و مزارات کا مرکزومحور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثقافتی نمائش آشیانہ ولایت کامؤرخہ 21مئی سے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن جمہوری اسلامی میں واقع رواق دارالرحمہ میں افتتاح کیا گیا ہے اور دس دن تک حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین اور آرٹ و فن سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے کھلی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کویت،بحرین،عراق،سویڈن اورآسٹریلیا وغیرہ کے مسلم آرٹسٹوں اورفنکاروں کے 150 سے زائد فن پارے نمائش کےلئے بھیجے گئے ہیں اور اس کام میں آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ،صوبہ خراسان رضوی کے مرکزی ادارہ ارشاد اورامام رضا(ع) کی بین الاقوامی آرٹ فاؤنڈیشن نے تعاون کیا ہے اور اس وقت یہ تمام فن پارے عوامی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ کویت کے ماہرفن استاد عبد الرضا صالح اورخراسان کے آرٹسٹ استاد طالبیان کے توسط سے اس نمائش کے ضمن میں لائیو تخلیقی فن پاروں کی ورکشاپ بھی لگائی گئی ہے جس سے اس نمائش کی جاذبیت اور لوگوں کی فنی تخلیقات سے واقفیت میں اضافہ ہوگا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .