۱۶ تیر ۱۴۰۳ |۲۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 6, 2024
حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے متعدد اور مختلف پروگراموں کا انعقاد

حوزہ/ وسطی ایشائی ممالک کے غیرملکی زائرین ؛ایرانیوں اور شیعہ مذہب کے ساتھ ثقافتی اور دینی مشترکات کی وجہ سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونےمیں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی زائرین اور محبان اہلبیت (ع) مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ اس ادارہ کی جانب سے عشرہ ولایت کے دوران ترکی،آذربائیجان اور ازبکستان سے آنے والے زائرین کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ سے ان پروگراموں کے حوالے سے ہونے والی گفتگو؛ ذیل میں آپ قارئین کے لئے پیش خدمت ہے :

غیرملکی زائرین کے لئے کون کون سے پروگرامز منعقد کئے گئے ؟

عشرہ کرامت میں غیرملکی زائرین کے لئے متعدد پروگرامز منعقد کئے گئے تھے جن میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت،تقاریر،منقبت خوانی،آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت اور تعلیمات پر مقابلوں کا انعقاد اور حرم شناسی وغیرہ شامل ہیں ۔

ان زائرین کو دی جانے والی خدمات سے متعلق وضاحت فرمائیں؟

ان ایّام کے دوران زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں جن میں زائرین کا حرم میں داخل ہوتے وقت استقبال،رواق دارالرحمہ جو کہ وسطی ایشائی ممالک کو خدمات فراہم کرنے کا مرکز جانا جاتا ہے اس میں بہت ساری خدمات دی گئیں،آذری زبان میں حرم شناسی اور حرم کا وزٹ،حجت الاسلام ڈاکٹر عارف حمد اللہی، تامرلان علیزادہ اور آلتای سلطان اف کے توسط سے تقاریر،منقبت خوانی،نماز اور احکام دین سیکھنے کے لئے آذری اور ترکی استانبولی زبان میں لکھی کتب کا عطیہ کیا جانا اور ان زائرین کی پذیرائی اور تحائف وغیرہ دینا جملہ خدمات تھی جو زائرین کو دی گئیں۔

خدمات فراہم کرنے کا کیا مقصد ہے؟

زائرین کو دی جانے والی تمام خدمات کا مقصد یہ ہے کہ غیرملکی زائرین کے لئے اس زیارت اور اس سفر کو روحانی اور یادگار بنایا جاسکے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے یہ زائرین ہماری خدمات سے مستفید ہوکر واپس وطن لوٹیں ہوں گے۔

آخر میں ان تمام افراد اور خادموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان زائرین کی خدمت کی اور اسی طرح زائرین کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر ہمیں خدمت کا موقع دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .