۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جشن تکلیف

حوزہ/ حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین جانب سے حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کے موقع پر ’’بشائر المیلاد‘‘ کے عنوان سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھرسےشرعی اعتبار سے سن بلوغ(جن پر عبادات واجب ہو چکی ہیں) پر پہنچنے والی بچیاں شرکت کریں گی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین جانب سے حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کے موقع پر ’’بشائر المیلاد‘‘ کے عنوان سے خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھرسےشرعی اعتبار سے سن بلوغ(جن پر عبادات واجب ہو چکی ہیں) پر پہنچنے والی بچیاں شرکت کریں گی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں نوبالغ بچیوں کو ان کی دینی ذمہ داریوں اور شرعی احکام اور مسائل سے آگاہ کیا جائے گا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے اہم پروگراموں میں شرعی طور پر بالغ ہونے والے دنیا بھر کے بچوں اور بچیوں کے لئے ’’جشن تکلیف‘‘کے عنوان سے مختلف پروگراموں کا انعقاد ہے ،اسی سلسلے میں عشرہ کرامت کے موقع پر دنیا بھر سے پندرہ ممالک کی بچیوں کے لئے ’’بشائر المیلاد‘‘ کے عنوان سے جشن شرعی بلوغ کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

خواہشمند حضرات 21 مئی 2023 تک اپنی بچیوں کا نام رجسٹر کروا سکتے ہیں ،اس جشن میں شرکت کرنے اور نام اندراج کرانے اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے ایرانی سوشل نیٹ ورک ایتا،نسیم رضوان اور واٹس اپ نمبر09905099032پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .