۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جشن تکلیف

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید محمد ذوالفقاری مدیر شعبہ زایرین غیر ایرانی آستان قدس رضوی نے حرم مطھر رضوی میں جشن تکلیف دختران کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن تکلیف بہترین موقع ہے دینی اور مذہبی تعلیمات سے آشنائی کا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ولادت کے مناسبت سے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں جشن تکلیف دختران کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا۔

جشن تکلیف بہترین موقع ہے دینی اور مذہبی تعلیمات سے آشنایئ کا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زایرین غیر ایرانی کے شعبہ کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد ذوالفقاری نے کہا کہ اس طریقہ کے مذھبی اور فرھنگی پروگرام مختلف گروہوں کے لئے پورے سال میں کئی مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے انھیں پروگراموں میں سے ایک پروگرام جو جشن تکلیف کے عنوان سے آج حرم مطہر رضوی میں منعقد کیا گیا ہے۔

جشن تکلیف بہترین موقع ہے دینی اور مذہبی تعلیمات سے آشنایئ کا

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایرانی مہینہ کے مطابق سال گزشہ مھر ماہ سے لیکر اب 60 ھزار بچیاں جو سن بلوغ تک پہنچی ہیں انھوں نے اس جشن تکلیف میں شرکت کی ہے۔مختلف مناسبتوں کے موقع پر یہ پروگرام حرم مطہر رضوی میں منعقد جاتا ہے جس میں مختلف ملکوں کی خواتین اور بچیاں شرکت کرتی ہیں۔ اور ان پروگراموں میں آستان قدس رضوی کی جانب سے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انکو مختلف ہدیہ اور تبرک حرم مطہر رضوی کی جانب سے دئیے جاتے ہیں۔

جشن تکلیف بہترین موقع ہے دینی اور مذہبی تعلیمات سے آشنایئ کا

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچیاں مختلف مواقع پر ان مذہبی اور دینی پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں اور سیرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا و حضرت معصومہ قم سلام اللہ سے کسب فیض حاصل کر کے اپنی زندگی کو سوارتی ہیں۔

جشن تکلیف بہترین موقع ہے دینی اور مذہبی تعلیمات سے آشنایئ کا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .