۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حرم مطہر رضوی

حوزہ/ فرزند رسول ، ابن الرضا حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعات کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعوں کے نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارہویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی ولادت باسعادت دس رجب المرجب 195ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی، آپ کا اسم گرامی محمد،کنیت ابوجعفر اور تقی اور جوادآپؑ کے دو مشہور القاب ہیں ۔

امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت میں ان کے پدر بزرگوار حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحنوں میں چراغانی کی گئی اور مختلف جگہوں پر مبارکبادی کے بنرز بھی نصب کئے گئے،حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں جشن کے مرکزی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،البتہ دیگرصحنوں میں بھی اسی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پاکستان،ہندوستان اور دیگر ممالک کے اردو زبان زائرین کے لئے بھی حرم مطہر رضوی کے رواق کوثر میں جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو زبان زائرین نے بھرپور شرکت کی ۔

جشن کا آغاز نماز مغربین کے فوراً بعد قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ،حرم مطہر رضوی کے اردو زبان خطیب حجت الاسلام والمسلمین مولانا ابن علی حیدری صاحب نے محفل جشن کو خطاب کیا ور امام محمد تقی علیہ السلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ آپ کے فضائل و مناقب بیان کئے، پروگرام کے اختتام پر حرم امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے زائرین میں تبرک تقسیم کئے گئے ۔ آج سے اردو زبان زائرین کا خصوصی پروگرام حرم مطہر رضوی کے رواق غدیر میں منعقد ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .