حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیس ذی القعدہ امام رضا (ع) کے لخت جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی (ع) کے یوم شہادت کی آمد کے موقع پر بارگاہ ملکوتی رضوی میں نقار خانہ، سقا خانہ سے لے کر تمام در و دیوار اور سبھی صحن پرچم عزا سے مکمل طور پر سیاہ پوش کئے جا چکے ہیں۔
حرم کے گنبد مطہر پر نصب پرچم اور ایوان صحن انقلاب اسلامی اورصحن آزادی کے ایوان کےاوپردو بڑے سیاہ بینروں کے آویزاں ہونے کے بعد سے اس بارگاہ ملکوتی میں فضائے غم و ماتم طاری ہوچکا ہے جس کے اثرات زائرین کے سوگوار چہروں سے عیاں ہیں۔
شب 30 ذیقعد اور امام جواد محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت کےموقع پر زائرین اور عزاداروں کے لئے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں جگہ جگہ مجالس عزا کا انتظام کیا گیا ہے جن میں علماء، ذاکرین اور مداحان اہلبیت عصمت و طہارت نویں امام کی بابرکت زندگی اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور آپ کی مظلومانہ شہادت اور مصائب بیان کرکے آثھویں امام کو پرسہ دیں گے۔
اس موقع پر حفظان صحت کے مطابق استعمال ہونے والی تمام اشیاء زائرین کو وافر مقدار میں فراہم ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ حفظان صحت کے مطابق قالین آرائی بھی کی جا چکی ہے تاکہ شیفتگان خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام حرم مطہر رضوی میں باآسانی زیارت کے لئے آئیں اور اپنے امام ہشتم (ع) کو پرسہ دے سکیں۔
حضرت جوادالائمہ امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے دن حرم مطہر رضوی میں زیارت کا شرف حاصل کرنے والے زائرین کے درمیان 10 ہزار متبرک پیکیٹس بھی حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کے ساتھ تقسیم کئے جائیں گے۔
News ID: 370303
11 جولائی 2021 - 02:33
- پرنٹ
حوزہ/آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشندہ ستارے، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر امام رضا علیہ السلام کےحرم کے در و دیوار سیاہ پوش ہیں۔