۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قرآن

حوزہ/اُمّ حنیفہ نے قرآن شریف کی مکمل کتابت کرکے ایک مثالی کام کیا ہے جسے خوبصورت انداز میں طرح طرح کی پھول پتیوں سے سجاکر مختلف رنگوں سے آراستہ کیا ہے جس کو دیکھنے والا تعریف کئے بغیر نہیں رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے موضع مخدوم پور سے تعلق رکھنے والے حافظ ابوالبشر اصلاحی ایک مدرس ہیں اور ان کے گھر میں تعلیمی ماحول ہے ان کے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں حافظِ قرآن ہیں اور ابھی بھی تعلیمی سلسلہ جاری ہے۔ حافظ ابو البشر ایک مدرسے میں پڑھاکر اپنے اہل خانہ کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔


حافظ ابو البشر کی 19 سالہ چھوٹی بیٹی اُمّ حنیفہ حفظ مکمل کرنے کے ساتھ عالمیت کررہی ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار ماہ کی قلیل مدت میں قرآن شریف کی کتابت کرکے ایک اہم کام کیا ہے۔

حافظ ابو البشر نے بتایا کہ ہماری بچی بچپن سے ہی بہت ذہین ہے، نو سال میں ہی اس نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کرلیا تھا، بچی نے موبائل پر ویڈیو دیکھ کر لاک ڈاؤن کے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن شریف کی کتابت کو مکمل کیا، ہم لوگوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی، اس کام کی وجہ سے مجھے اتنی خوشی ملی ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور دوسرے بچوں کے لیے یہ مشعلِ راہ ہے۔

complete-quran


انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے بچی کی حوصلہ افزائی میں تحفہ و تحائف کا انبار لگادیا اور بہت سے لوگوں نے قرآن شریف کو لینے کی خواہش ظاہر کی۔

حافظ ابو البشر نے بتایا کہ قرآن شریف کی کتابت تو مکمل ہوگئی ہے مگر ابھی تصحیح کے مرحلے میں ہے۔ تصحیح ہونے کے بعد اس کی جلد سازی کرکے اس کی مزید کاپیاں نکالی جائیں گی۔ قرآن شریف بآسانی پڑھا جاسکتا ہے کیونکہ اسے خط عثمانی کے طور پر عربی رسم الخط میں لکھا گیا ہے، کئی علماء و صوفیاء نے بچی کی اس کوشش کی تعریف کی ہے۔

وہیں اُمّ حنیفہ نے کہا کہ میں نے موبائل میں یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی، جس میں ایک لڑکی اپنے ہاتھوں سے قرآن شریف لکھ رہی تھی، اسے دیکھ کر میرے دل میں بھی قرآن شریف لکھنے کا شوق پیدا ہوا اور میرے گھر والوں نے بھی اس عظیم کام کے لئے میری حوصلہ افزائی کی۔ میں نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار مہینے کی قلیل مدت میں قرآن شریف کی کتابت مکمل کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .