بدھ 16 جولائی 2025 - 14:39
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) سیاہ پوش، ۲ ہزار ۳۰۰ میٹر سے زائد سیاہ پرچم نصب

حوزہ/ ماہِ محرم الحرام ۱۴۴۶ ہجری قمری کی مناسبت سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌ اللہ‌ علیہا میں شعائر حسینی کی تعظیم کے پیش نظر وسیع پیمانے پر مختلف مقامات پر سیاہ پوشی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ محرم الحرام ۱۴۴۶ ہجری قمری کی مناسبت سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌ اللہ‌ علیہا میں شعائر حسینی کی تعظیم کے پیش نظر وسیع پیمانے پر مختلف مقامات پر سیاہ پوشی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس کام کے انچارج محبی نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم کے تمام ہال، صحن اور مختلف مقامات پر ۲۳۰۰ میٹر سے زیادہ سادہ اور پرینٹڈ سیاہ چادریں دیواروں، ستونوں اور گلدستوں پر نصب کی گئی ہیں تاکہ ماہِ عزائے سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پرکیف اور باوقار معنوی فضا فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ داخلی و بیرونی مقامات کی تزئین کے لیے شبستان امام خمینیؒ، شبستان نجمہ خاتونؑ، شبستان حضرت زہراؑ، حسینیہ کودک، اور صحن امام رضاؑ و امام ہادیؑ میں مجموعی طور پر ۱۰۵۰ میٹر اسپیس اسٹرکچر نصب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حرم مطہر میں ۱۴۰ سے زائد مذہبی پوسٹرز، ۱۸ عدد دس میٹر لمبے بینرز اور ۱۲۶ مختلف سائز کے پرچم نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں ۴۰۰ سے زائد افراد خدمات انجام دے چکے ہیں تاکہ زائرین کو ایک باوقار اور معنوی ماحول میسر آ سکے۔

یہ اقدامات ماہِ محرم کی آمد پر عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام کے احترام میں انجام دیے گئے ہیں، جو زائرین کے دینی و روحانی جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha