۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بست شیخ بہائیؒ میں زیر زمین شبستان کی تعمیر

حوزہ/ حرم مطہر رضوی کی ٹیکنیکل اور تعمیراتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے حرم مطہر رضوی میں مسقف (چھت والی ) جگہوں میں اضافے اوربست شیخ بہائیؒ(شیخ بہائي پورٹیکو ) میں زیرزمین شبستان کی تعمیر کے پروجیکٹ کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر رضوی کی ٹیکنیکل اور تعمیراتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے حرم مطہر رضوی میں مسقف (چھت والی ) جگہوں میں اضافے اوربست شیخ بہائیؒ(شیخ بہائي پورٹیکو ) میں زیرزمین شبستان کی تعمیر کے پروجیکٹ کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق، آستان قدس رضوی کے متولی نے حرم مطہر رضوی کے تعمیراتی پروجیکٹ کا وزٹ کیا، اس موقع پر انجینئر  محمد کاظم ملازم الحسینی نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران حرم مطہر کی ٹیکنیکل مرمت اور تعمیراتی آرگنائزیشن کی جانب سے چھت والی یا مسقف جگہوں من جملہ رواق (ہال) اور شبستان میں اضافہ کے حوالے سے پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بست شیخ بہائیؒ کے نیچے  زیر زمین والے حصے میں اضافہ اور اس کے اطراف میں باقی جگہوں کی مرمرت اور تعمیر  کا کام دوہزار اٹھارہ سے حرم مطہر کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے عنوان سے شروع ہوا اور آستان قدس رضوی کے متولی کی تاکید  کے مطابق بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے اورتوقع  ہے کہ اس پروجیکٹ کے مکمل  ہونے پرحرم مطہر رضوی میں دس ہزار مربع میٹر مسقف زیارتی  جگہوں اور مقامات  میں اضافہ ہوگا اور اسی طرح سات ہزار مربع میٹر امام رضا(ع) کے جوار میں واقع بہشت ثامن(قبرستان) میں بھی اضافہ ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر شبستانوں کے اضافے سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین و مجاورین   پورے سال ان جگہوں سے  زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں گے  
ملازم الحسینی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بست شیخ بہائیؒ     نچلے طبقے اور مسجد گوہر شاد کے صحن کے علاوہ صحن جمہوری اسلامی کے نچلے طبقے سے متصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ حرم مطہر رضوی کی پرانی عمارت کے ساتھ اس طرح کی جدید تعمیرات میں اضافہ کرنے سے پہلے   اطراف کی تمام عمارتوں کو مستحکم بنانے  اور مضبوطی کا کام انجام دیا گیا ہے اور اب کھودائی اور دیگر تمام پروجیکٹ کو انجام دیا جائے گا۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .