حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دارالقرآن کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکولز کے طلباء کے لئے قرآنی کلاسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
شعبہ دارلقرآن حرم امام حسین (ع) لبنان کے مسئول سید علی ابوالحسن نے کہا کہ جنوب لبنان کے کئی علاقوں میں تقریبا 15 جگہوں پر ان کیمپس کا انعقاد کیا گیا هے جہاں تدریسی سلسلہ جاری ہے اور اس سال 2000 کے قریب طلباء نے داخلہ لیا ہیں، جہاں قرآن کریم کی صحیح تلاوت اور احکام تلاوت و فقہ و عقائد و اخلاق حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔