۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حرم مطہر رضوی کے رواق حضرت زہراء (س) کے جنوبی دروازے کا افتتاح

حوزہ/ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر رواق حضرت زہراء(س) کے جنوبی دروازہ کا جوکہ صحن آزادی کی جانب واقع ہے افتتاح کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر رواق حضرت زہراء(س) کے جنوبی دروازہ کا جوکہ صحن آزادی کی جانب واقع ہے افتتاح کردیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: حرم مطہر رضوی کے رواق حضرت زہراء (س) کے جنوبی دروازے کا افتتاح

حرم مطہر رضوی کے سربراہ اعلیٰ نے بتایا کہ زائرین کے لئے زیارت کو آسان بنانا اور اس مقصد کے لئے مناسب جگہیں تیار کرنا آستان قدس رضوی کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ زائرین و مجاورین کی آسا نی اور سہولت کے لئے رواق حضرت زہراء(س) کے جنوبی دروازہ کا افتتاح کیا گیا اور اس کے تمام فنی و تعمیراتی اقدامات کو دو سال کی مدت میں پورا کیا گیا۔

انہوں نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے خاص خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا پروجیکٹ دو ہزار مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے جس سے زائرین استفادہ کر سکتے ہیں ، خاص طور پر صحن آزادی کے نیچے واقع قبرستان کے باب السلام دروازہ اوراس سے اوپر کے تمام فلور اور رواق حضرت زہراء(س) کے نیچے والے فلور پر جانے کےلئے اس دروازہ سے گزر کر جا سکتے ہیں۔

حرم مطہر کے نائب متولی جناب فیضی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جن لوگوں کے رشتہ دارد رواق حضرت زہراء(س) کے جنوب میں دفن ہیں ان کی رفت وآمد کے لئے مستقل طور پر راستہ بنایا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے گزر سکیں اور اس کے علاوہ ان کے اپنے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی وغیرہ کے پروگرام کو رواق حضرت زہراء(س) کے ایام ولادت و شہادت کے پروگراموں سے بھی جدا کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس داخلی دروازے کے افتتاح سے رواق حضرت زہراء(س) سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے اور خواتین کے لئے اس رواق(ہال) میں بہتر انداز میں پروگرام منعقد کئے جا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ رواق فقط خواتین کے لئے مخصوص ہے۔

حرم مطہر رضوی کے سربراہ اعلیٰ نے بتایا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور اس مقصد کے لئے تمام تعمیراتی کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس داخلی دروازے کےبالائی فلور کا جوکہ میڈیا کے شعبہ سے متعلق ہیں مستقبل قریب میں تعمیراتی کام مکمل ہو جائے تاکہ حضرت امام علی رضا(ع) کے چاہنے والوں اور محبّوں کو جو کہ دور دراز علاقوں میں زندگی بسر کرہے ہیں اس جگہ سے انہیں حرم مطہر رضوی کی زیارت کرائی جا سکے۔

زیارت کو آسان بنانا ؛ حرم مطہر رضوی کی جانب سے دی جانے والی خدمات میں اولین ترجیح ہے

حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن مقدس کے سربراہ نے بھی اس تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ داخلی دروازہ جو کہ رواق حضرت زہراء(س) اور باب السلام کے جنوب میں واقع ہے اس کے افتتاح سے خاص طور پررش کے ایّام میں زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

محمد توکلی نے بتایا کہ اس داخلی دروازہ کا تعمیراتی کام 2016 میں شروع ہوا اور اس پورے پروجیکٹ کا رقبہ 2300مربع میٹر ہے۔ اس داخلی دروازہ کی تعمیر کا مقصد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی زیارت کو آسان بنانا ہے،انہوں نے بتایا کہ زائرین کی کثیر تعداد باب الرضا(ع) اورنواب صفوی کے دروازے سے حرم مطہر میں داخل ہوتی ہے اس پروجیکٹ کےذریعہ زائرین کی آمد و رفت کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

اس افتتاحی تقریب میں حرم مطہر کے نائب متولی بھی موجود تھے، قابل توجہ ہے کہ رواق حضرت زہراء جوکہ صحن آزادی کے نیچے واقع ہے یہ 7200مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .