۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کا ایک کاروان حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

حوزہ/ ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک کاروان نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک کاروان نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

اہلسنت زائرین کا یہ کاروان 100 افراد پر مشتمل تھا، یہ زائرین روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے اور دعا و مناجات کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں تشریف لئے گئے جہاں ان کے لئے حرم مطہر رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے پروگرام ترتیب دیا گیا تھا ۔
اس پروگرام میں محترم مولوی احمد میر نے اہلبیت(ع) کی تعلیمات اور امام رضا(ع) کی حیات طیبہ اور سیرت پر خطاب کیا۔
واضح رہے کہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مرثیہ خوانی بھی کی گئی اور پروگرام کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیر ملکی زائرین کی جانب سے متبرک تحائف سے بھی نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .