۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شاہ خالد مصباحی

حوزہ/ جناب شاہ خالد مصباحی نے ہندوستان کی مرکزی یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید عین الحسن صاحب سے آج ان کے آفس میں ملاقات کرکے بطورِ تحفہ اپنی کتاب 'قربانی کی حقیقت ایک تجزیاتی مطالعہ' پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی| جناب شاہ خالد مصباحی نے ہندوستان کی مرکزی یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید عین الحسن صاحب سے آج ان کے آفس میں ملاقات کرکے بطورِ تحفہ اپنی کتاب 'قربانی کی حقیقت ایک تجزیاتی مطالعہ' پیش کی۔

ڈاکٹر موصوف گرامی کی خدمتوں کی ستائش و اعتراف میں لکھا گیا اپنا فارسی کلام بھی پیشِ خدمت کیا۔

ڈاکٹر موصوف گرامی فارسی زبان و ادب کے ایک بہترین محقق، ادیب، اسکالر اور شاعر ہیں۔ آپ کا شمار ہندوستان سمیت ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے فارسی کے قدیم و بزرگ ترین اساتذہ میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر موصوف گرامی ہمہ جہت خصوصیت کے مالک ہیں، جس کے اعتراف میں ملک و بیرون ممالک سمیت کئی اعزازات و اکرام سے نوازے جا چکے ہیں، موصوف گرامی وقار کو فارسی زبان و ادب کی خدمت انیق کرنے کے سلسلے میں 2019ء میں ہندوستانی حکومت نے صدارتی ایوارڈ سے نوازا اور ساتھ ہی حکومت افغانستان کی طرف سے وہاں کے قومی امتیاز سے بھی سرفراز کیے گئے۔

موصوف گرامی کی خدمت میں تہنیت پیش ہے اور درازی عمر کےلیے دعا گو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .