۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
بشوی

حوزہ/مفکر پاکستان حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے شہر سیالکوٹ میں پاکستان لڑیری فورم کی جانب سے ادبی تقسیم ایوارڈز برائے 2024 کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان لڑیری فورم کی جانب سے ادبی تقسیم ایوارڈز برائے 2024 کی تقریب میں پاکستان بھر سے ادبی حلقوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر علامہ محمد یعقوب بشوی المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل صاحب سابق ڈین ہیومینیٹز اینڈ آرٹس سرگودھا یونیورسٹی اور جناب شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ تھے۔

پاکستان لڑیری فورم کی جانب سے ڈاکٹر یعقوب بشوی کو انٹرنیشنل ادبی ایوارڈ اور سند

اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہوئے مختلف ریسرچ آرٹیکلز لکھے اور شاعری، افسانہ، ناول اور اسلامی ادب کو کتابی شکل دی۔

اس پروگرام میں بین الاقوامی رسرچ اسکالرز کو بھی ایوارڈ اور اسناد دی گئیں، جن میں سعودی عرب، ہندوستان اور ایران کے اسکالرز شامل تھے۔

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران کے پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد یعقوب بشوی صاحب کو ان کی علمی خدمات کی وجہ سے ایوارڈ اور سند سے نوازا گیا۔

تقریب کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے کہا کہ قرآن کریم میں قلم اٹھانے والوں کی عظمت کی کوئی حد نہیں، خداوند عالم نے پہلی وحی میں 5 نظام دیئے اور قلم اور نظام تحقیق پر تاکید کی، کیونکہ معاشرہ قلم سے بدلے گا، قلم تبدیلی کا سر چشمہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .