۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
محمد رضا عارف

حوزہ / ایرانی نائب صدر ایک وفد کے ہمراہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف پاکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ایک وفد کے ہمراہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملیں گے۔

ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت غزہ و لبنان کی صورتِ حال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .