۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے اپنے دورۂ کشمیر کے موقع پر، جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کے ساتھ ایک اہم نشست میں، حالات حاضرہ سمیت اہم موضوع پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کی پیر علم شاہ بخاری میں ایک عظیم علمی نشست، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب بشوی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کشمیر میں جاری امتحانات و دیگر مصروفیات کے باوجود کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

ڈاکٹر بشوی کا دورۂ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اہم نشست

اس نشست میں ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے `"پر فتن دور میں جوانوں کی ذمہ داریاں“ کے عنوان سے پرمغز اور مدلل گفتگو کی اور اس عنوان کے ذیل میں حالاتِ حاضرہ، انقلابِ اسلامی، تعلیمی نظام، پاکستان میں خواص کا کردار، عوام کی ذمہ داری و دیگر عناوین پر بھی حاصل سیر گفتگو کی۔

ڈاکٹر بشوی نے اس 2 گھنٹے پر مشتمل نشست میں گلگت بلتستان کے طلباء کی تعلیم اور ریسرچ کے حوالے سے بھی کافی رہنمائی کی اور روایتی تعلیم سے ہٹ کر بھی دنیا میں نت نئی ایجادات، ریسرچ، تحقیقات و محرم کائنات بننے پر زور دیا۔

ڈاکٹر بشوی کا دورۂ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اہم نشست

انہوں نے نشست کے بعد سوالات کے سیشن مین طلباء کے مختلف سوالات پر احسن اور مدلل جوابات بھی دئیے۔

انہوں نے اس نشست کے منتظمین خاص طور پر جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی اور مولانا سید آثار حیدر نقوی کی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر بشوی کا دورۂ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اہم نشست

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .