۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تقریری مقابلہ

حوزہ/گلگت بلتستان جامعہ القربیٰ کی طالبات کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہوا، ان طالبات نے جامعہ المصطفیٰ کے تحت منعقدہ فن خطابت میں شرکت کی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان جامعہ القربیٰ کی طالبات کے درمیان ایک تقریری مقابلہ ہوا، ان طالبات نے جامعہ المصطفیٰ کے تحت منعقدہ فن خطابت میں شرکت کی تھی۔

جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت منعقدہ فن خطابت کورس کا استاد حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی تھے۔

تقریری مقابلے کے مہمانوں میں امام جمعہ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت حجت الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی اور حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی تھے۔

جامعہ القربیٰ گلگت میں خواہران کے درمیان تقریری مقابلہ

جامعہ القربیٰ گلگت میں خواہران کے درمیان تقریری مقابلہ

اس پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، اس کے بعد طالبات نے مشہور و معروف ترانہ ”سلام فرماندہ“ فارسی، اردو، بلتی اور شنا زبان میں پیش کیا۔

تقریری مقابلے میں شریک طالبات نے اپنے اپنے فن خطابت کے ذریعے پروگرام کو مزید پر رونق بنایا۔

تقریری مقابلے کے مہمان اور فن خطابت کے استاد علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی نے تحقیق اور تبلیغ و خطابت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سپاہیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقت شناس ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام زمان علیہ السّلام سے متعلق ہماری ذمہ داری اپنی شناخت اور تہذیب نفس ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مطالعہ کی جدید روشوں سے آشنائی ضروری ہے، کیونکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے روش کا جاننا ضروری ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے قرآنی تعلیمات اور مفاہیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن فہمی کا بہترین وقت صبح کا وقت ہے، ہمیں نمازِ صبح کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کرنی چاہیے اور قرآنی آیات میں غور کرنا چاہیے، اس طرح بہت سے قرآنی مفاہیم کے دروازے ہمارے اوپر کھلیں گے۔

تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب میں علامہ سید راحت حسین الحسینی نے ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی گلگت بھر میں علمی، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مختلف زاویوں سے خواہران کو تقریر، تحریر اور تدریس کی اہمیت سے آگاہ کیا اور مدرسہ کی پرنسپل خانم ضحی کی کارکردگی کو نیز سراہتے ہوئے مقابلے میں شریک خواہران کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

آخر میں مدرسہ جامعہ القربیٰ کی پرنسپل خانم ضحی نے مہمانوں اور خاص طور سے ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .