۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
بشوی

حوزہ/حجت الاسلام شیخ محمد یعقوب بشوی نے مظفر آباد کشمیر میں وزیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں جناب سید بازل نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبۂ قرآن و حدیث کے استاد اور ریسرچ اسکالر ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے مظفر آباد کشمیر میں وزیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں جناب سید بازل علی نقوی صاحب سے ان کے گھر پر ملاقات اور قرآنی سماجیات پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔

علامہ ڈاکٹر بشوی کی مظفر آباد میں وزیر برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں سے ملاقات

کشمیر حکومت کے وزیر سید بازل علی نقوی صاحب نے جناب ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی مظفر آباد آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .