۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/ ہنزہ گلگت میں چہلم سیدالشہداء امام حسین علیہ السّلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امامیہ کمپلیکس گنیش سے نکلا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا علی آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہنزہ گلگت میں چہلم سیدالشہداء امام حسین علیہ السّلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امامیہ کمپلیکس گنیش سے نکلا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا علی آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

جلوس کے راستے میں اسماعیلی برادری کی جانب سے بھی سبیلیں لگائی گئیں اور بعض آقا خانی برادر جلوس میں شامل ہوگئے۔

امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ قرآن مجید قل لا اسئلکم.... کہہ کر امت سے اجر رسالت کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے بچے ظلم کا شکار ہو تو ہم کتنے احتجاج کرتے ہیں، لیکن غم حسین پر احتجاج برداشت نہیں کرتے کیا آپ کا بچہ، فرزند زہراء سلام اللہ علیہا سے زیادہ عزیز ہے؟ہمارا جلوس ظلم اور ظالم کے خلاف احتجاج ہے، ہمارا جلوس معاشرے میں عدالت اور امن کے قیام کے لیے ہے۔ ہم چوده سو سال سے ظلم کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں۔

امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کی مدد سے یا فرقہ کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اس کی بہترین مثال ہے۔ کل کو کوئی تکفیری آغا خانی کے گهر پر حملہ کرے تو شیعہ جوان ان مظلوموں کی حمایت کے لیے اٹھے گا، یہ درس، کربلا کا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے جلوس کا مقصد بھی ہر دور کے یزید کے خلاف احتجاج اور اس کو بے نقاب کرنا ہے۔

امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ مُجھے آج خوشی اس بات پر ہے کہ ہمارے آغا خانی برادران نے سبیلیں لگا کر جلوس کا استقبال کیا اور اس جلوس میں شامل ہیں، ہمارے اسماعیلی برادران ہماری طرح غدیر، عاشوراء اور ظہور کے قائل ہیں اور مہدی برحق کے انتظار میں ہیں۔ ہم سب حسینی ہیں علی آباد میں شیعہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن نام علی آباد ہے یعنی یہاں سب علی والے رہتے ہیں کوئی یزیدی نہیں۔
آقاخانی محب اہل بیت علیہم السّلام ہیں اسی لیے کسی جگہ کا نام حسین آباد کوئی حسن آباد تو مرتضٰی آباد تو کوئی علی آباد
ہے ہمارے درمیان مشترکات بہت زیادہ ہیں، لہٰذا فاصلے کم کرنے ہوں گے۔

امام حُسین (ع) کے نام پر جلوس ہائے عزاء ظلم وبربریت کے خلاف قیام ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

اسماعیلی برادری نے ڈاکٹر بشوی کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 10صفر سے لیکر چہلم تک شیخ بشوی ہنزہ کے مختف امام بارگاه میں مجالس عزاء سے خطاب کرتے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .