۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
بشوی

حوزہ/ چینیوٹ پاکستان میں آئمہ جمعہ و جماعت اور کلیہ اہل بیت کے طلاب کے لیے منعقدہ 15روزہ ورکشاپ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف مقررین اور منتخب خطباء نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینیوٹ پاکستان میں آئمہ جمعہ و جماعت اور کلیہ اہل بیت کے طلاب کے لیے منعقدہ 15روزہ ورکشاپ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف مقررین اور منتخب خطباء نے خطاب کیا۔

تقریب میں مختلف دینی مدارس کے طلاب کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہوا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

آئمہ جمعہ و جماعت کا معاشرے میں کردار بہت اہم ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

ڈاکٹر بشوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئمہ جمعہ و جماعت کا شکریہ ادا کیا اور معاشرے میں ان کی اہم ذمہ داریوں پر روشنی بھی ڈالی۔

انہوں نے معاشرے میں آئمہ جمعہ و جماعت کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت پورے معاشرے کو مدرسہ میں تبدیل کر سکتے اور انہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔

تقریب سے مدرسہ کلیہ اہل بیت چینیوٹ کے پرنسپل جناب حجت الاسلام والمسلمین قاضی علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے فن خطابت کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا اور ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آئمہ جمعہ و جماعت کا معاشرے میں کردار بہت اہم ہے، ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .