۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
خانه کعبه

حوزہ/حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2025 کے لیے قرعہ اندازی کل ہوگی، جس میں 2025 کے خوش قسمت عازمین حج کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل 7 اکتوبر کو وزراتِ اقلیتی امور کے ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی- آئی، آر، ایس کی قیادت میں آر کے پورم، سیکٹر -1 میں واقع کمیٹی کے برانچ آفس میں کمپیوٹرائز قرعہ اندازی (DRS) کے ذریعے کرایا جائے گا۔

عازمین حج، مرکزی و ریاستی حج کمیٹیوں کے ذمہ داران اور حج سے وابستہ سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں اس لنک پر https://hajcommittee.gov.in قرعہ اندازی کو براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ منتخب شدہ عازمین کو ایس-ایم-ایس کے زریعے بھی انتخابات کی اطلاع دی جائے گی۔ منتخب عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ اور حج سیودھا ایپ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

قرعہ اندازی کے موقع پر وزارتِ اقلیتی امور کے ڈپٹی سیکرٹری اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی سی، ای، او نظیم احمد، آئی،او،ایف،ایس کے ساتھ وزارتِ اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا، این، آئی، سی کے اعلیٰ افسران و ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .