۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایستگاه صلواتی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کی فلاح و بہبود کے ادارہ کے سربراہ نے کہا: اس سال 4 محرم الحرام سے لے کر 11 محرم الحرام تک حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن جواد الائمہ (ع)میں حرم حضرت معصومہ (س) کے زائرین کی میزبانی اور ان کی خدمت کے لئے پانچ موکب لگائے گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کی فلاح و بہبود کے ادارہ کے سربراہ غلام رضا قربان نے کہا: اس سال 4 محرم الحرام سے لے کر 11 محرم الحرام تک حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے صحن جواد الائمہ (ع)میں حرم حضرت معصومہ (س) کے زائرین کی میزبانی اور ان کی خدمت کے لئے پانچ موکب لگائے گئے تھے۔ جن میں سے دو موکب پاکستانیوں کی طرف سے اور ایک موکب عراقیوں کی جانب سے بھی لگایا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے منعقدہ موکب "سیدۃ المعصومہ الخادمی" زائرین کے لئے دن اور رات کے کھانے کی تقسیم کے ساتھ خدمت کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا: اسی طرح اہل پاکستان کا موکب "سید الشہداء ع" بھی دوپہر اور رات کے کھانے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ شربت و سبیل کے ذریعہ حرم حضرت معصومہ (س) کے زائرین کی میزبانی میں مصروف رہا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کی فلاح و بہبود کے ادارہ کے سربراہ نے مزید کہا:پاکستانی عوام کی جانب سے ہی ایک اور موکب بنام "حضرت ام البنین س" کو بھی تین دن تک حضرت اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام کے عزاداروں کی خدمت کا افتخار حاصل رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .