۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حسین مؤمنی
بہشت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے زائرین کے انتظار میں ہے

حوزہ / دینی علوم کے استاد نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے شیعوں کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی وصیت کی ہے اور ان کے حقیقی زائرین کے لئے بہشت کا وعدہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام سے حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب ایک امام معصوم(علیہ السلام) نے خود ایک امامزادہ کے لیے زیارتنامہ صادر فرمایا ہو تو اس سے اس امام زادے کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام امام زادوں میں سے صرف تین یعنی حضرت عباس علیہ السلام، حضرت علی اکبر علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا ایسے ہیں جن کا  زیارت نامہ امام معصوم علیہ السلام نے خود صادر فرمایا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے شیعوں کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کرنے کی وصیت کی ہے۔ جس سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت معصومہ علیہا السلام کی زیارت کی تین اماموں یعنی امام جعفر صادق، امام رضا   اور امام جواد علیھم السلام نے تاکید کی ہے اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے تو آپ کی ولادت سے پہلے شیعوں کو آپ کی ولادت کی خوشخبری سنائی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام، امام رضا علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام سے نقل ہونے والی روایات میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا اثر بہشت میں داخل ہونا ہے اور اس سے کریمہ اہلبیت(سلام اللہ علیھا) کی عظمت معلوم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: زائرین کو چاہئے کہ وہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی نزدیک سے زیارت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .