۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
عشرہ کرامت کی مناسبت سے آن لائین علمی ثقافتی پروگرام و انعامی مقابلہ کا انعقاد

حوزہ/ میلاد حضرت فاطمہ معصومہ سے میلاد امام رضا علیہما السلام کے درمیان نور کی برسات اور الہی پیغامات کی ترویج اور خوشیوں کے موتی لٹا کر منحوس وبا کو نابود کرنے کی دعاکی قبولیت کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ وحسین علیہ السلام فار ہیومنیٹی کی جانب سے عشرہ کرامت کی مناسبت سے آن لائین علمی ثقافتی پروگرام و انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مولانا مراد رضا رضوی صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ وحسین علیہ السلام فار ہیومنیٹی نے بتایا کہ میلاد حضرت فاطمہ معصومہ سے میلاد امام رضا علیہما السلام کے درمیان نور کی برسات اور الہی پیغامات کی ترویج اور خوشیوں کے موتی لٹا کر منحوس وبا کو نابود کرنے کی دعاکی قبولیت کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشیوں کی اسی برسات کے عطر بیز موقع پر یکم ذیقعدہ سےدہم ذیقعدہ تک آن لائین علمی ثقافتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک وبیرون ملک کے قد آور علما علم ومعرفت کا سیل جاری فرما کر تشنگان معرفت کو سیراب کرنے کی کوشش کریں گے عاشقان آل محمد علیہم السلام کی علمی جولانیت کے لیے انہی دروس سے انعامی مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ لہذا تمام موالیان اہل بیت اطہار اور انسانیت دوست افراد سے زوم میٹنگ پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کی گزارش ہے

پروگرام: بتاریخ یکم ذیقعدہ تا دہم دیقعدہ1442ہجری مطابق12جو تا21جون2021 بوقت 9بجے شب تا10بجے شب بمقام:زوم میٹنگ۔ پروگرام کی تفصیل 12و13جون :حجت الاسلام والمسلمین آقاے سید مراد رضا رضوی زید عزہ موضوع:حضرت فاطمہ معصومہ نمونہ عمل بیٹی 14و15جون:حجت الاسلام والمسلمین آقاےاختر عباس جون زید عزہ۔ موضوع :حضرت فاطمہ معصومہ مہد انقلاب ومقاومت۔ 16و17جون:حجت الاسلام والمسلمین آقاےسید محمد فیاض باقر حسینی زید عزہ۔ موضوع:حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے تربیتی پہلو۔ 18و19جون:حجت الاسلام والمسلمین آقاےسید محمدذکی باقری دامت برکاتہ موضوع:شاہ چراغ کی علمی جلالت اور مکتب امام رضا علیہ السلام میں علم کا مقام ومرتبہ۔ 20و21جون:حجت الاسلام والمسلمین آقاےسید مراد رضا رضوی زید عزہ۔ موضوع :امام رضاعلیہ السلام اور جوان۔

نوٹ:روزانہ کے درس سے 5سوالات گوگل لنک پر  بھیجے جا ئیں گے جس کا جواب 30منٹ کے اندر میں دینا ہوگا اور 11ذیقعدمطابق 22جون برو منگل  10بجے دن میں نتائج کا اعلان کیا جاے گا اورایک سے زیادہ صحیح جوابات دینےوالے افراد کو قرعہ کے ذریعہ اول دوم اور سوم منتخب کیا جاے گا بقیہ تمام افراد کو توصیفی سند سے بہرہ مند کیا جاے گا۔

لہذا مندرجہ ذیل نمبر پر جلد از جلدرجسٹریشن کرانے کی زحمت گوارہ فرمائیں
+916287887881

تبصرہ ارسال

You are replying to: .