حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عصر حاضر میں اسلام دشمنوں کی اسلامی حجاب کے خلاف مشرق و مغرب میں چلائی جانے والی بچکانہ مہم سے مقابلہ کے لیے بچوں کے لیے "العزم" لایا ہے حجاب کیوں کے عنوان سے تقریری انعامی مقابلہ۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: ٣١/دسمبر٢٠٢٢
شرائط و ضوابط
۱-بچے/بچیوں کی عمر ١٠/سال سے زیادہ نہ ہو.
۲-تقریر اردو زبان میں ہو
۳- ویڈیو کم سے کم دو منٹ اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ کی ہو.
۴- دی گئی لنک پر رجسٹریشن کریں:
https://urlis.net/Azm-e-Hijab
بغیر رجسٹریشن کے مقابلہ میں شریک نہیں کیا جائے گا۔
۵-آئی کارڈ کے طور پر پاسپورٹ یا آدھار کارڈ کی کاپی متصل کریں ۔
۶- ریکارڈ شدہ تقریر کی ویڈیو کو معینہ وقت پر اس نمبر کے ٹیلی گرام پر بچہ/بچی کانام مع ولدیت و موبائل نمبر، ارسال کریں ۔
+989029430847
۷- بچّیوں کی ویڈیو حجاب اسلامی(اسکارف وغیرہ) کے ساتھ ہو ۔
۸۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے امتیازی معیار درج ذیل ہیں:
الف.الفاظ اور انداز پیارا ہو
ب.ویڈیو کوالٹی اچھی ہو
ج. بیان مستدل و معتبر ہو
د. گفتگو مفید و موثر ہو
ہ۔ حالات حاضرہ کے پیش نظر ہو
۹۔ ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ ٣/جنوری ٢٠٢٣ ہے
۱۰۔ پہلا انعام : دو ہزار روپیہ ہندی
دوسرا انعام : پندرہ سو روپیہ ہندی
تیسرا انعام : ایک ہزار روپیہ ہندی
۱۱۔ مساوی امتیاز کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعہ مقام طے کئے جائیں گے ۔
۱۲- نتیجه کا اعلان ١٣/جنوری ٢٠٢٣ کو کیا جائے گا ۔
نوٹ: ایران میں مقیم افراد رجسٹریشن کے لئے VPN کے استعمال کے ساتھ لنک پر کلک کریں ۔