۶ مهر ۱۴۰۰ |۲۰ صفر ۱۴۴۳ | Sep 28, 2021
عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن  کتابخوانی کے انعامی مقابلہ کا انعقاد 

حوزہ/ کتاب "غدیر مودت" جوانوں کے ذہنی سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے ، اس میں کہانی کا انداز اختیار کیاگیاہے اور سادے انداز میں تمام واقعات غدیر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ غدیر کی معلومات فراہم ہوسکیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعور ولایت فاؤنڈیشن گزشتہ چند برسوں سے غدیر کے ایام میں مختلف فعالیتیں انجام دیتا آرہاہے جن میں سے ایک " کتابخوانی کا انعامی مقابلہ "بھی ہے ، گزشتہ برس اس ادارے کی طرف سے اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں "خطبہ غدیر"نامی کتاب کا آنلائن مسابقہ رکھا گیا تھا جس میں اچھے خاصے جوانوں نے شرکت کی تھی ۔ جوانوں کے استقبال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی جوانوں کے استقبال کو دیکھتے  ہوئے "غدیر مودت" نامی کتاب کا انعامی مقابلہ رکھاگیاہے ۔ 

کتاب "غدیر مودت" جوانوں کے ذہنی سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے ، اس میں کہانی کا انداز اختیار کیاگیاہے اور سادے انداز میں تمام واقعات غدیر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ غدیر کی معلومات فراہم ہوسکیں ۔

اس انعامی مقابلہ میں شرکت کرنے کے لئے پی ڈی ایف کی شکل میں کتاب سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے تاکہ شرکت کرنے والے اس کا مطالعہ کریں ، اس کا امتحان پہلی اگست کو لیا جائے گا لہذا جو لوگ ابھی تک اس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں ، وہ شعور ولایت کے واٹساپ گروپ میں شامل ہو کرکتاب حاصل کرسکتے ہیں ۔یا مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے کتاب کی پی ڈی ایف فائل حاصل کر سکتے ہیں۔

https://media.hawzahnews.com/d/2021/07/28/0/1183795.pdf

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر مسیج کریں :۰۰۹۱۹۱۱۹۶۴۴۱۲۲

عالمی پیمانے پر اردو زبان میں آنلائن  کتابخوانی کے انعامی مقابلہ کا انعقاد 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 3 =