حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شعور ولایت فاؤنڈیشن گزشتہ چند برسوں سے غدیر کے ایام میں مختلف فعالیتیں انجام دیتا آرہاہے جن میں سے ایک " کتابخوانی کا انعامی مقابلہ "بھی ہے ، گزشتہ برس اس ادارے کی طرف سے اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں "خطبہ غدیر"نامی کتاب کا آنلائن مسابقہ رکھا گیا تھا جس میں اچھے خاصے جوانوں نے شرکت کی تھی ۔ جوانوں کے استقبال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سال بھی جوانوں کے استقبال کو دیکھتے ہوئے "غدیر مودت" نامی کتاب کا انعامی مقابلہ رکھاگیاہے ۔
کتاب "غدیر مودت" جوانوں کے ذہنی سطح کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے ، اس میں کہانی کا انداز اختیار کیاگیاہے اور سادے انداز میں تمام واقعات غدیر کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ غدیر کی معلومات فراہم ہوسکیں ۔
اس انعامی مقابلہ میں شرکت کرنے کے لئے پی ڈی ایف کی شکل میں کتاب سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے تاکہ شرکت کرنے والے اس کا مطالعہ کریں ، اس کا امتحان پہلی اگست کو لیا جائے گا لہذا جو لوگ ابھی تک اس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں ، وہ شعور ولایت کے واٹساپ گروپ میں شامل ہو کرکتاب حاصل کرسکتے ہیں ۔یا مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے کتاب کی پی ڈی ایف فائل حاصل کر سکتے ہیں۔
https://media.hawzahnews.com/d/2021/07/28/0/1183795.pdf
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر مسیج کریں :۰۰۹۱۹۱۱۹۶۴۴۱۲۲