۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ہفتہ وحدت کی مناسبت پر بین الاقوامی کتابخوانی کے مقابلہ

حوزہ/ امام خمینی(رض) نے ۱۲ سے ۱۷ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دیا تھا کہ جس میں امت مسلمہ رسول اللہ(ص) کے وجود کی برکت سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے دنیاوی، دینی، اجتماعی، اقتصادی، سیاسی اور اخلاقی مسائل پر توجہ کرے اور اس عالمی تمدن کی نشر و اشاعت میں اپنا کردار ادا کرے جس کی بنیاد خود رسول اللہ(ص) نے ڈالی تھی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ ربیع الاول کی آمد ہوچکی ہے یہ مہینہ اسلامی کلنڈر میں کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے جس میں سب اہم مناسبت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے ۔اکثر علمائے اہل سنت کی نظر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی ولادت ربیع الاول کی ۱۲ تاریخ کو ہوئی۔جبکہ اکثر شیعہ مفکرین کے یہاں آپ کی ولادت کی معتبر تاریخ ۱۷ ربیع الاول کو قرار دیا جاتا ہے۔اسی مناسبت کے مد نظر امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ۱۲ سے ۱۷ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دیا تھا کہ جس میں امت مسلمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے وجود کی برکت سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے دنیاوی، دینی، اجتماعی، اقتصادی، سیاسی اور اخلاقی مسائل پر توجہ کرے اور اس عالمی تمدن کی نشر و اشاعت میں اپنا کردار ادا کرے جس کی بنیاد خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے  ڈالی تھی ۔

اسی تحریک اور مہم کو جاری رکھتے ہوئے ولایت فاؤنڈیشن دہلی نے ہفتہ وحدت پر کتاب خوانی کا ایک بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ اس مقابلہ کے لئے جس کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے وہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (مد ظلہ) کے ان بیانات اور فرامین پر مشتمل ہے جس میں آپ نے اسلامی اتحاد کی حقیقت اور ضرورت پر خاطر خواہ روشنی ڈالی ہے۔

اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا نیز یہ مقابلہ تین زبانوں ، اردو، ہندی اور انگریزی میں منعقد کیا جارہا ہے 

شائقین ذیل میں دئے گئے لنکس کے ذریعہ کتاب کی پی ڈی ایف فائل دریافت کرسکتے ہیں:

اردو

Urdu.pdf

हिंदी

Hindi.pdf

English

English.pdf

انعامی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کلک کیجئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .